ذکر حبیب

by Other Authors

Page 149 of 381

ذکر حبیب — Page 149

149 جاتا اور کل نبی جو اس وقت تک گذر چکے تھے۔سب کے سب اکٹھے ہو کر وہ کام اور اصلاح کرنا چاہتے ، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کی تو ہر گز نہ کر سکتے۔اُن میں وہ دل اور وہ قوت نہ تھی جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ملی تھی۔میں تمام نبیوں کی عزت وحرمت کرنا اپنے ایمان کا جزو سمجھتا ہوں لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فضلیت کل انبیاء علیہم السلام پر میرے ایمان کا جز و اعظم اور میرے رگ وریشہ میں ملی ہوئی بات ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وہ قوت اور وہ زندگی عطاء ہوئی جس سے لاکھوں، کروڑوں مُردے زندہ ہوئے۔اسی واسطے آپ کا نام حاشر الناس بھی ہے اور اب تک آپ کی قوت قدسی سے کروڑوں مُردے زندہ ہو رہے ہیں اور قیامت تک ہوتے رہیں گے۔(۳۱) علمی معجزه فرمایا کرتے تھے کہ بعض لوگ نادانی سے قرآن شریف کے مقابلہ میں حریری وغیرہ کتب کو پیش کر دیتے ہیں کہ وہ بھی فصیح بلیغ ہیں اور ایسی کتاب کو ئی نہیں لکھ سکتا مگر یہ اُن کی غلطی ہے۔اول تو ان کتابوں کے مصنفین کو کبھی یہ دعویٰ نہیں ہوا اُن کا کلام بے مثل ہے بلکہ وہ خود اپنی کم مائیگی کا ہمیشہ اقرار کرتے رہے ہیں۔دوسرا اُن لوگوں کی کتابوں میں معنی الفاظ کے تابع ہو کر چلتے ہیں۔صرف الفاظ جوڑے ہوئے ہوتے ہیں۔قافیہ کے واسطے ایک لفظ کے مقابل دوسرا لفظ تلاش کیا جاتا ہے اور کلام میں حکمت اور معارف کا لحاظ نہیں ہوتا اور قرآن شریف میں حق اور حکمت کا التزام ہے۔اس بات کا پورے طور پر نباہنا حق اور حکمت کے کلمات کے ساتھ قافیہ بھی درست ہو، یہ بات تائید الہی سے حاصل ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہم کو بھی اپنے فضل سے یہ علمی معجزہ عطاء کیا ہے جس کا مقابلہ کوئی عالم نہیں کر سکا۔حالانکہ انعامات بھی رکھے گئیا نیں فصیح بلیغ عربی کتب پر معانی و معارف کوئی مخالف مولوی بالمقابل لکھ کر دیکھائے تو انعام بھی پائے مگر کسی کو جرات نہیں ہوئی کہ مقابلہ کر سکے۔(۳۲) مسلمانوں کی ترقی کا راز فرمایا کرتے تھے آج کل مسلمان جس گری ہوئی حالت میں ہیں اس سے انہیں نکالنے کے واسطے انجمنیں بنتی ہیں اور جلسے اور کا نفرنسیں ہوتی ہیں مگر وہ سب یہی کہتے ہیں کہ مغربی قوموں کا نمونہ اختیار کرو۔کالج بناؤ۔بیرسٹر بنو۔اس سے مسلمانوں کو ترقی حاصل ہو گی مگر وہ نہیں جانتے کہ