ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 56
56 اللہ اگر وقت ملا تو اسی مضمون پر مزید گفتگو اگلے خطبے میں کروں گا اور اگر بیچ میں ایسا کوئی امر زیادہ فوری توجہ کے لائق آیا تو ایک خطبے کا ناغہ کر کے پھر انشاء اللہ آئندہ خطبے میں اس مضمون کی طرف آؤں گا تا کہ وہ لوگ جو ہر وقت ہمیشہ پوچھتے رہتے ہیں کہ آپ نے کچھ بتایا تھا لیکن ابھی پیاس نہیں بجھی۔کچھ اور بتائیں۔نمازوں کو ہم کس طرح زند کریں تو جہاں تک خدا مجھے توفیق عطا فرمائے میں چاہتا ہوں کہ اس ذمہ داری کو ادا کردوں اور آپ کو نمازوں کو زندہ کرنے کے کچھ راز سمجھا سکوں۔اگر ہماری نمازیں زندہ ہو جائیں تو ہم زندہ ہوں گے اور ساری انسانیت زندہ ہوگی کیونکہ عبادت کی زندگی کے سوا انسان کو زندگی نصیب نہیں ہو سکتی۔وہ دیکھتے ہوئے بھی اندھا رہے گا۔وہ سنے ہوئے بھی بہرہ رہے گا وہ بظا ہر بولنے کی طاقت رکھے گا مگر بیان سے خالی ہو گا کیونکہ اس کے بیان کا رحمانیت سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔پس یہ بہت ہی اہم بات ہے زندگی کا تمام اہم چیزوں میں سب سے زیادہ اہم عبادت ہے مگر وہ عبادت جسے سمجھ کر ادا کر جائے جو کیفیتوں میں ڈھلنی شروع ہو جائے اور کیفیتوں سے بھر جائے اس سے زندگی پیدا ہوتی ہے اور وہ زندگی پھر تمام کائنات کو زندہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔اللہ تعال ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔