ذوق عبادت اور آداب دُعا

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 402 of 528

ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 402

402 بہت بڑی اور بہت روشن ہوگی اور اتنی بصیرت والی ہو گی کہ وہ پاتال تک نظر ڈالے گی۔زمین کے راز دیکھ لیا کرے گی۔پس آج تک دنیا میں کوئی طاقت امریکہ سے بڑھ کر سائنس پر عبور حاصل کرنے والی پیدا نہیں ہوئی۔بدیاں بھی یہیں سے نکل کر سب دنیا میں پھیل رہی ہیں اور دنیاوی ترقیات کے لحاظ سے بھی یہی ملک ہے جو آگے ہے۔پس جب یہ دعا آپ پڑھیں تو سوچیں کہ یہاں یو مئذ سے کون سا دور مراد ہے۔حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کا وہ دور جس میں بدیاں پھیلنا مقدر تھیں۔آپ آئے تھے رحمت اور علم پھیلانے کے لئے اگر اسی امت میں ایک ایسا دور بھی آتا تھا جب کہ ہر طرف سیئات نے پھیل جانا تھا تو کیسی اچھی دعا ہمارے لئے کی گئی ہے۔ابھی ہم پیدا بھی نہیں ہوئے تھے کہ عرش پر خدا کے فرشتے اس زمانہ کو یاد کر کے ہمارے لئے دعائیں کرتے تھے کہ اے خدا! اس دور میں دعاؤں کی مدد کے بغیر وہ بچ نہیں سکیں گے۔بہت بڑی ذمہ داریاں ان پر ہوں گی اور کمزور لوگ ہوں گے۔ان کے مقابل پر اتنی بڑی طاقتیں ظاہر ہوں گی کہ تو خود فرماتا ہے کہ ایسی طاقتیں کبھی دنیا میں جاری نہیں کی گئیں۔اس لئے ہم یہ عرض کرتے ہیں کہ رحم کا سلوک فرما ان کو بدیوں سے بچانا۔پس یہاں جو ماں باپ اپنے بچوں کے متعلق اپنی بچیوں کے متعلق فکر مند رہتے ہیں اور مجھ سے پوچھتے ہیں کہ بتائیں کیا نسخہ ہم استعمال کریں وہاں اور نسخوں سے پہلے سب سے بڑا نسخہ میں دعا کا بتاتا ہوں۔اور دعا کس رنگ میں کرنی چاہئے یہ آپ کو قرآن کریم کی اس آیت نے بتا دیا۔اللہ تعالیٰ کے وہ فرشتے جن کے ذریعہ نظام روحانی جاری ہے۔جن کے کندھوں پر روحانی نظام چلانے کا بوجھ ہے ان کی دعا ایک بہت ہی معنی خیز دعا ہے۔ری نظر رکھتے ہوئے انہوں نے یہ دعا کی ہے۔پس ہمیں بھی اس دعا میں شامل ہو جانا چاہئے اور جس طرح کہ میں نے اس کی تفصیل بتائی ہے اس کا پس منظر سکھایا ہے ان معنوں میں یہ دعا اپنے لئے اور اپنی اولاد کے لئے کیا کریں۔اس زمانہ کے متعلق ایک اور دعا۔ایک اور دعا ہے جو اللہ تعالی نے خود آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم اور آپ کے