ذوق عبادت اور آداب دُعا

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 350 of 528

ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 350

350 دار الخلافہ پیرا ماریبو (Paramaribo) میں مخاطب ہوں۔اور بعض باتیں آپ کو دوبارہ سمجھانی پڑ رہی ہیں جو اس سے پہلے میں بیان کر چکا ہوں کیونکہ آپ ایک ایسی جماعت ہیں جن کو پوری طرح اردو نہیں آتی اگر چہ آہستہ سمجھا کر بات کروں تو اردو سمجھتے ہیں۔بعض آپ میں سے اچھی بھی جانتے ہیں ، بعض ذرا کمزور جانتے ہیں اس لئے میں یہ وضاحت کر رہا ہوں کہ یہ خطبہ جب یا ہر جائے گا اور دنیا کی اکثر جماعتوں میں پہنچتا ہے تو وہ متعجب ہونگے کہ مجھے کیا ہو گیا ہے۔میں کیوں بار بار وہ باتیں سمجھا رہا ہوں جو وہ سمجھ چکے ہیں تو ان کو علم ہونا چاہیے کہ میں اس وقت یہ خطبہ سر نام کے دارلخلافہ پیرا مار بو (Paramaribo) سے دے رہا ہوں اور وہاں کی جماعت اس وقت میرے سامنے بیٹھی ہے۔ان میں بچے بھی ہیں ، بڑے بھی ہیں اور پردے کے پیچھے خواتین بھی ہیں اور ان کو ان کے فہم اور طاقت کے مطابق بات سمجھا کر آگے چلنا ہو گا تو پس منظر میں نے دوبارہ بتا دیا کہ ہم روزانہ ہر نماز میں انعام یافتہ لوگوں کا رستہ سورۂ فاتحہ کی ہر دعا میں مانگتے ہیں اور دن رات خدا سے یہ عرض کرتے ہیں کہ اے خدا! ہمیں انعام یافتہ لوگوں کا رستہ دکھا ان کا رستہ دکھا جن پر تو نے انعام فرمایا۔ان کے رستے سے بچا جن لوگوں کے رستے پر تیرا غضب نازل ہوا تو پھر ہمیں انعام یافتہ لوگوں کی ادائیں لازما " اختیار کرنی ہوں گی اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ جو دعائیں وہ کیا کرتے تھے، ایسی دعائیں جو خدا نے قبول فرمالیں، ایسی دعائیں جو خداتعالی کو پیاری لگیں اور اتنی پیاری لگیں کہ اپنے سب سے پیارے رسول حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ و سلم کو وہ دعائیں الہاما جائیں اور وہ دعائیں بھی قرآن کریم میں محفوظ کیں جو خود حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلی بار سکھائی گئیں اور اس سے پہلے دوسرے انبیاء کو بعض ایسی دعائیں تھیں جو نہیں سکھائی گئیں تو یہ ہمارا سارا خزانہ ہے۔اس خزانے سے ہمیں فائدہ اٹھانا چاہیئے۔شکر نعمت کیلئے حضرت سلیمان کی دعا اب میں حضرت سلیمان کی ایک دعا آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔یہ دعا سورۃ النمل آیت ۲۰ سے لی گئی ہے۔آپ عرض کرتے ہیں :