ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 249
249 کے کسی قسم کا غضب کا معاملہ فرمائے۔رہا ان لوگوں کا مقامہ جو میرے خلاف ہوں گے جو گنہگار ہوں گے جن کے متعلق تو نے کہا ہے کہ میں انہیں عذاب الیم میں مبتلا کروں گا۔حضرت ابراہیم بے حد رحم کرنے والے تھے۔بڑے نرم دل تھے اور قرآن کریم میں اس کا ذکر فرمایا گیا ہے تو وہاں بھی دل نہیں چاہتا کہ ان سے سختی کا سلوک ہو تو کہتے ہیں د من عصاني جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جو میرے نافرمان ہیں فَانكَ غَفُورٌ نَّحِيم (ابراہیم : ۳۷) مجھے تو اتنا پتہ ہے کہ تو بڑا بخشنے والا بڑا رحم کرنے والا ہے۔بس یہ کہہ کر بات چھوڑ دی۔تو چاہے تو سزا دے سکتا ہے اور میری پہلی دعا کے جواب میں تو نے مجھے بتا دیا ہے کہ ایسے بد نصیبوں کو بالا خر سزا ملے گی تو میں اب نئی ترمیم شدہ دعا یہ عرض کر رہا ہوں کہ جو میرا ہے وہ تو امن میں آہی گیا اور جو میرا نہیں رہے گا میں اس کے لئے بھی صرف یہ کہتا ہوں کہ اس کو نہ دیکھنا۔اپنی ذات کو دیکھنا۔وہ گنہ گار ہے لیکن تو غفور رحیم ہے۔بندوں کو عبادت گزار بنانے کی دعا دعا کا کتنا پیارا انداز ہے اور دعا کا کتنا دردناک انداز ہے۔اگر اس کے گہرے درد کو سمجھ کر اسی درد میں ڈوب کر آپ دعائیں کریں تو دیکھیں آپ کی دعاؤں کو کیسے کیسے پھل لگتے ہیں۔پھر عرض کیا : ' ربنا الي أَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ غَيْرِ في أنه عند بييك المُحرَم رَبَّنَا لِيُقِيمُوا الصَّلوةَ فَاجْعَلْ أَفْئِدَةً مِّنَ النَّاسِ تقوي اليهِمْ وَارْزُقُهُمْ مِنَ الثَّمَرَاتِ لَعَلَهُمْ يَشْكُرُونَ (ابراهیم : ۳۸) کہ اے خدا! میں نے اپنی اولاد کو اپنی اس پیاری اولاد اسماعیل کو اس بے آب و گیاہ وادی میں ایک ایسے لق و دق صحرا میں جہاں کچھ بھی نہیں اگتا تیرے مقدس گھر کے قریب اس لئے چھوڑا لِيُقِيمُوا الصَّلوة کہ یہ لوگ تیری عبادت کریں۔ان کے لئے جو یہ دعا مانگی تھی کہ ان کو پھل دینا ان پر رحمتیں کرنا۔(پہلی دعا میں یہ ذکر تھا) وہ ثانوی باتیں ہیں۔میرا مقصد اصل یہ تھا کہ تیرے گھر کے قریب میں ان کو چھوڑوں ناکہ اس گھر کے مقاصد کو یہ پورے کرنے والے ہوں۔ليقيموا الصلوة فَاجْعَلْ أَفْئِدَةً مِنَ النَّاسِ تَهْوِي التهم ہیں اس وجہ سے لوگوں