زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 81 of 362

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 81

زریں ہدایات (برائے طلباء) 81 جلد سوم پیشہ وروں کا حال ہے۔انہی کے پاس زیادہ لوگ جاتے ہیں جن کے اخلاق اچھے ہوتے ہیں۔تم اخلاق اچھے بناؤ تاکہ تمہارے اپنے دل میں اطمینان پیدا ہو اور لوگوں کے دلوں میں تمہاری قدر اور عزت ہو۔پھر دنیاوی ترقیات بھی اخلاق پر ہی منحصر ہوتی ہیں۔لڑنا جھگڑنا ، جھوٹ بولنا، چوری اور بد دیانتی کرنا سب بری باتیں ہیں اور ان سے انسان بد نام ہو جاتا ہے اور بد نام انسان کوئی مفید اور اعلیٰ درجہ کا کام نہیں کر سکتا۔تم تمام بری باتوں سے بچو اور اچھی باتیں حاصل کرو۔پھر اپنی طبیعتیں خوش بناؤ۔رنجیدہ اور پژمردہ مت بناؤ۔خود خوش رہو اور دوسروں کے ساتھ خوشی اور اخلاق سے پیش آؤ۔اگر تم ان باتوں کو یاد رکھو گے تو بہت فائدہ اٹھاؤ گے۔"" (الفضل 14 مارچ 1921ء)