زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 300 of 362

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 300

زریں ہدایات (برائے طلباء) 300 جلد سوم ہوتی ہیں جو اضداد ہوں۔ان سے انسان گھبرا جاتا ہے کہ کسے چھوڑے اور کسے پکڑے۔قرآن کی ان دونوں آیتوں میں سے ایک میں تو کہا گیا ہے کہ تمہاری حد سے بڑھی ہوئی امنگوں نے تمہیں برباد کر دیا۔جس کے یہ معنے ہیں کہ امنگیں تباہ کن ہوتی ہیں۔مگر دوسری میں بتایا ہے کہ دنیا کی ہر نعمت طلب کرو اس سے معلوم ہوا کہ امنگیں بری نہیں۔بلکہ امنگ اتنی وسیع رکھنے کو کہا ہے کہ دنیا کا کوئی نمونہ سامنے رکھا ہی نہیں۔دنیا میں عام طور پر قاعدہ ہے کہ کسی بڑے آدمی کو سامنے رکھ کر اس جیسا بننے کی خواہش کی جاتی ہے۔مثلا کوئی جرنیل یہ کہے گا کہ مجھے اتنا عروج | حاصل ہو کہ میں نپولین کو بھی مات کر جاؤں۔لبرل کہے گا میں گلیڈسٹون کو پیچھے چھوڑ جاؤں۔اور کنسرویٹو خواہش کرے گا بیکن فیلڈ میرے سامنے کچھ حقیقت نہ رکھے۔اسی طرح ہمارے پرانے خیالات کے مسلمان بھائیوں کی نظر ہمیشہ افلاطون ، سقراط اور بقراط پر جا پڑتی ہے۔انہیں اپنی قوم کا کوئی آدمی ایسا نظر نہیں آتا کہ اس جیسا بننے کی خواہش کریں۔مگر اسلام بتا تا ہے یہ دون ہمتی ہے کہ یہ دعا کی جائے میں افلاطون ہو جاؤں یا نپولین بن جاؤں یا میکنفیلڈ یا پٹ بن جاؤں۔یا کوئی مقرر خواہش کرے میں برک ہو جاؤں یا محرر میکالے بنے کی خواہش کرے۔ڈراما نویس شیکسپیئر بنا چاہے اور شاعر کیٹی بن جانے کی آرزور کھے۔بلکہ اسلام سکھاتا ہے تم یہ دعا مانگو کہ ہم سب کچھ بن جائیں اور جملہ کمالات کے جامع ہوں۔دیکھو ہم ایسے نبی کی امت ہیں جس میں تمام انبیاء کے کمالات موجود تھے۔ہم حضرت عیسی کے متبع نہیں کہ دعا مانگیں ان کے سے کمال ہمیں مل جائیں۔یا حضرت موسی کے پیرو نہیں کہ اُن الله کے کمالات حاصل ہونے کی دعا کریں۔بلکہ ہم محمد رسول اللہ ﷺ کی امت ہیں جس نے سب انبیاء کے کمالات اپنے اندر جمع کر لئے تھے۔اس لئے ہمیں بھی یہی خواہش اور امنگ رکھنی | چاہئے کہ ہم تمام کمالات کے جامع ہوں۔اور سورۃ فاتحہ کی دعا اپنے اندر اس قدر وسیع مطالب رکھتی ہے کہ نظر نہیں آتا کہ دنیا کے کسی بڑے سے بڑے انسان نے اپنے سامنے اس قدر وسیع Imagination رکھا ہو۔سب اس سے نیچے ہی ہیں۔نہ اس کے متعلق کہا جاسکتا ہے کہ یہ تو ناممکن سی بات معلوم ہوتی ہے اس قدر کمالات انسان کس طرح اپنے اندر جمع کر سکتا ہے۔لیکن