زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 188 of 362

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 188

زریں ہدایات (برائے طلباء) 188 جلد سوم احمدی خواتین کی تعلیم و تربیت کے لئے سکول کا قیام 17 مارچ 1925ء کو حضرت خلیہ اسیح الثانی نے قادیان میں احمدی خواتین کی تعلیم و تربیت کے لئے سکول کا افتتاح فرمایا۔اس موقع پر تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا:۔دو تعلیم کا مسئلہ ایک ایسا اہم اور ضروری مسئلہ ہے کہ جہاں تک ہم دیکھتے ہیں انسانی تاریخ کی ابتدا سے ہی ہمیں انسان اس طرف توجہ کرتے معلوم ہوتے ہیں۔انسان کی پیدائش کے بعد سب سے پہلا کام یا انسان کے انسان بننے کے بعد سب سے پہلا سلوک جو اللہ تعالیٰ نے کیا وہ یہ ہے کہ وَعَلَّمَ آدَمَ الْأَسْمَاء كُلَّهَا 1 آدم علیہ السلام کو حقیقت اشیاء کی بتلائی گئی۔در حقیقت نام سے اصل غرض یہی ہوتی ہے کہ کسی چیز کو پہچنوایا جائے اور پہچنوانے سے یہی مراد ہوتی ہے کہ کسی چیز کی حقیقت معلوم ہو۔ایک چیز کو دوسری چیز کے مقابلہ میں اسی طرح پہچانا جاتا ہے کہ فلاں چیز میں یہ یہ گن اور یہ یہ صفات ہیں اور فلاں میں یہ۔مثلاً آم اور خربوزہ ہے ان کی شکل اور مزے کے اختلاف سے ہی ان کو پہچانا جاتا ہے۔اگر ان کے گن اور صفات الگ الگ نہ ہوتے تو ان میں امتیاز نہ کیا جا سکتا۔یہی وجہ ہے کہ عربی زبان میں جو ابتدائی نام الہامی طور پر اشیاء کے رکھے گئے ہیں وہ ان اشیاء کی حقیقت پر دلالت کرتے ہیں۔پس عَلمَ ادم الاسماء کے ایک یہ بھی معنی ہیں کہ حضرت آدم پر حقیقت اشیاء ظاہر کی گئی۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ سارا فلسفہ، ساری سائنس اور ہر ایک چیز کے متعلق پورا پورا علم انہیں سکھایا گیا بلکہ جس قدر اُس زمانہ میں کام چلانے کے لئے ضرورت تھی اُسی قدر اشیاء کے متعلق انہیں علم سکھایا گیا اور اس سے ظاہر ہو گیا کہ تمام علوم کی ابتدا الہام کے ذریعے ہوئی ہے۔پہلی چیز جس کی