زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 187 of 362

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 187

زریں ہدایات (برائے طلباء) 187 جلد سوم کہنے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ اپنا مطلب آپ ادا کر رہے ہیں۔وہ نئے ہیں کیونکہ وہ نئے مونہوں سے نکلے ہیں۔اور وہ پرانے ہیں کیونکہ کئی بار روشنی میں آچکے ہیں۔اس لئے میں کچھ اور نہیں کہنا چاہتا۔مگر ان خیالات پر جو روح پیدا کرنے کی ضرورت ہے اس کے متعلق جہاں تک صحت نے مجھے اجازت دی بلکہ اس سے بھی زیادہ کہہ چکا ہوں۔اور اب دعا کرتا ہوں کہ اگر وہ باتیں جو بیان کی گئی ہیں صحیح ہیں تو خدا تعالیٰ ہمیں ان پر عمل کرنے کی توفیق بخشے۔اور اگر غلط ہوں (الفضل 9 دسمبر 1924) تو ان کی اصلاح کی توفیق دے۔“ 1: الانعام: 163