زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 148
زریں ہدایات (برائے طلباء) 148 جلد سوم ہی مسلمان کہتا تھا مگر اب یہ حالت ہے کہ لاہور والے کسی سے ملتے نہیں اور دوسرے دو جو ملتان میں غالباً کام کرتے ہیں وہ اس سوسائٹی کے ممبر ہیں جو تفرقہ ڈلواتی ہے۔غرض آپ نے جن خیالات کا اظہار کیا ہے میں ان کو قدر کی نظر سے دیکھتا ہوں۔پس آپ اس کے مطابق عمل کریں اور ان نیک خواہشات کو رکھتے ہوئے اگر غلط راستہ پر بھی چلیں گے تو آپ کو اور آپ کے ساتھیوں کو فائدہ ہوگا بشرطیکہ اخلاص کے ساتھ کام کرو گے۔یہ کہہ کر میں اس دعا پر ختم کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کو بھی اور آپ کی کوششوں اور جذبات اور خواہشوں کو کامیاب بنانے کی توفیق دے اور مجھ کو اور میرے متبعین کو بھی۔“ 1: العنكبوت: 70 2 الصف: 10 ( الفضل 25 /اکتوبر 1924ء)