زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 137 of 362

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 137

زریں ہدایات (برائے طلباء) 137 جلد سوم بڑے زور سے یسوع کی محبت پیدا کرتے رہتے ہیں۔ایک عیسائی نے گزشتہ ہفتہ ہی ایک کتاب واپس کی ہے جس پر اُس نے صرف یہ فقرہ لکھا کہ چاہے کچھ ہو میں یسوع مسیح کو نہیں چھوڑ سکتا۔مصر جاتے ہوئے مجھے دو بیرسٹر ملے تھے یوں تو وہ اسلام سے ہنسی اور تمسخر کر لیا کرتے تھے مگر رسول کریم کے سے انہیں محبت تھی۔آپ کے خلاف ایک لفظ بھی نہ سن سکتے تھے۔اب سنا ہے ان کے دہریت کے خیال جاتے رہے ہیں۔میں نے ان کو تبلیغ کی تھی۔تو آئندہ نسلوں کے لئے یہ نہایت اہم سوال ہے کہ ہم ان میں خدا تعالیٰ ، رسول اور مسیح موعود کی محبت پیدا کریں۔اس طرح احمدیت مضبوط ہو جائے گی۔میں سمجھتا ہوں میں نے کافی تقریر کر لی ہے اور میں سمجھتا ہوں اس سے زیادہ تمہارے لئے بھی بوجھ ہوگا اور میرے لیے بھی۔اس لئے ختم کرتا ہوں۔“ (الفضل 26 اکتوبر 1923ء) 1 بخاری کكتاب الذبائح والصيد باب الضب صفحہ 984 حدیث نمبر 5537 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية