زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 9 of 362

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 9

زریں ہدایات (برائے طلباء) بہت اثر دیکھا ہے۔9 جلد سوم غیر احمدیوں کے ساتھ جو ہمارا اختلاف ہے اس کے سمجھنے کے لئے ایک موٹا کر ہے۔اس کو اگر سمجھ لو تو پھر کسی لمبی چوڑی تحقیقات کی ضرورت نہیں رہتی۔اور وہ یہ ہے کہ رسول کریم ﷺ کا جو درجہ قرآن کریم یا آپ کے اقوال کے ذریعہ معلوم ہوتا ہے وہ ایسا ہے کہ مسلمانوں کی کسی جماعت اور کسی فرقہ کو اس میں اختلاف نہیں ہے۔سنی، شیعہ، حنفی ، شافعی وغیرہ سب آپ کے درجہ اور فضیلت کے قائل ہیں۔اور قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایسی شان میں پیش کیا الله ہے کہ کوئی اس سے انکار نہیں کر سکتا حتی کہ آنحضرت ﷺ کی نسبت خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ 3 دنیا میں انسان کے لئے بڑے سے بڑا معیار فضیلت کیا ہے؟ یہی کہ وہ خدا کا پیارا ہو جائے لیکن آنحضرت ﷺ کی نسبت فرمایا کہ ہمیں یہ رسول اتنا پیارا ہے کہ اس کے غلام بھی ہمارے محبوب ہو جاتے ہیں۔پس سمجھ لو کہ جس کے متبع اور غلام بھی خدا کے محبوب ہو جاتے ہیں وہ خود کتنی شان کا رسول ہو گا۔رسول کریم ﷺ اپنی نسبت فرماتے ہیں آنا سَیدُ وُلدِ آدَم - 4- کہ آدم کی اولاد سے جتنے بچے پیدا ہوئے ہیں میں ان سب کا سردار ہوں۔ان میں حضرت ابراہیم ، حضرت موسی " حضرت عیسی وغیرہ سب شامل ہیں۔یعنی تمام انبیاء کے آپ سردار ہیں۔پھر قیامت کے دن سب سے بڑے اور پہلے شفیع آپ ہی ہوں گے۔غرض اللہ تعالیٰ نے آپ کی عظمت اور شان کو بڑے زور سے بیان فرمایا ہے اور سب نبیوں کا سردار قرار دے دیا ہے۔اگر واقعہ میں غور کیا جائے تو اس میں کیا شک ہے۔حضرت مسیح علیہ السلام فرماتے ہیں درخت اپنے پھلوں سے پہچانا جاتا ہے 5 جب درخت اپنے پھلوں سے پہچانا جاتا ہے تو نبی اپنے کاموں سے پہچانا جاتا ہے۔اس کے مطابق دیکھو رسول کریم ے اور دوسرے انبیاء میں کس قدر فرق ہے۔ہمارے آنحضرت ﷺ کے پھل آپ کے صحابہ تھے۔اور حضرت موسی کے پھل ان کی جماعت مگر ان دونوں میں دیکھو کس قدر فرق ہے۔حضرت موسی کے صحابہ کو جب جنگ کا موقع پیش آیا تو باوجود اس کے کہ انہوں نے بڑے