زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 90 of 396

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 90

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 90 جلد دوم کتابوں میں پائی جاتی ہے۔مجھے بھی ایک حد تک اس کا اقرار کرنا پڑا۔کیونکہ یہ ایسا نقص ہے جو ہمیں بھی محسوس ہوتا ہے اور اس کی اصلاح کی ضرورت ہے۔ہمارے نو جوانوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ ان کا کام بحث کرنا نہیں بلکہ لوگوں کے دلوں کی اصلاح کرنا ہے۔اگر دلوں کی اصلاح نہ ہو اور تمام کے تمام مولویوں کو شکست دے دیں تو ہمارا نام خدا تعالیٰ کے حضور شکست کھانے والوں میں لکھا جائے گا نہ کہ فتح پانے والوں میں۔میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہمارے نوجوانوں کو اس بات کے سمجھنے کی توفیق دے۔اس کے بعد خموشی سے دعا کرتا ہوں تاکہ سارے لوگ اس میں شامل ہو جائیں۔" ( الفضل 6 اگست 1933ء) 1 جوانا مرگی : جوانه مرگ مرتا: جوان موت مرنا، جلدی مرجانا ( فرہنگ آصفیہ جلد دوم صفحہ 667 مطبوعہ لاہور 2015ء) 2: تذکرہ صفحہ 152 تا 154 ایڈیشن چہارم 2004 ء بھر پانا: باز آنا اپنے کیے پر پچھتانا (فیروز اللغات اردو جامع صفحہ 233 فیروز سنز لاہور مطبوعہ 2010ء)