زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 91
زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 91 جلد دوم حضرت میر مهدی حسین صاحب کا سفر ایران اور حضرت خلیفة المسیح الثانی کی زریں ہدایات حضرت میر مهدی حسین صاحب 29 را اکتوبر 1934ء کو آنریری مبلغ کی حیثیت - ایران تشریف لے گئے۔اس موقع پر حضرت علیہ اسیح الثانی نے اپنے قلم سے انہیں جو ہدایات کا لکھ کر عطا فرمائیں وہ حسب ذیل ہیں:۔مگر می سید مهدی حسین صاحب السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ آپ نے ایران جانے کا ارادہ کیا ہے اللہ تعالیٰ اس ارادہ کو پورا فرما کر اس کے نیک نتائج پیدا کرے۔اس موقع پر میں چند امور کی طرف آپ کو توجہ دلاتا ہوں۔(1) آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت پائی ہے اور اس لئے آپ اچھی طرح واقف ہیں کہ ہمارے کام خدا تعالیٰ کے فضل سے ہیں اور صرف اس کی مدد ہمارے کام بنا سکتی ہے۔پس تبلیغ سے زیادہ ہمار از ور دعاؤں پر ہونا چاہیئے۔(2) بہترین تبلیغ اچھا نمونہ ہے۔جب خدا تعالیٰ کسی سے کام لینا چاہتا ہے تو اس کے عمل میں برکت دیتا ہے اور لوگ اس کے نور سے خود بخو دمرعوب ہونے لگتے ہیں۔(3) تبلیغ میں ہمیشہ نرمی اور استقلال کو مدنظر رکھنا چاہئے۔ایک طرف تو دوسروں کے احساسات کا پورا پاس ہو، ان کی محبت ہر لفظ سے ظاہر ہوتی ہو۔لیکن دوسری طرف سچائی کے بیان کرنے میں بالکل بے خوفی کا اظہار ہو۔