زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 277 of 396

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 277

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 277 جلد دوم (15) ایران میں کون سی غیر زبانیں زیادہ مروج ہیں؟ اور غیر ملکوں میں سے کن کن ممالک میں زیادہ تر ایرانی لوگ پائے جاتے ہیں؟ (16) یہ امر ہمیشہ مدنظر رہے کہ شریف ایرانی نوجوان جن کی وسیع رشتہ داریاں ہوں اور وہ بارسوخ خاندان سے تعلق رکھتے ہوں اگر قادیان تعلیم کے لئے بھجوائے جاسکیں تو انہیں بھجوایا جائے۔پہلے صرف ایک یا دو طالب علم آئیں۔اگر یہ تجربہ کامیاب ہو جائے تو مزید طلباء کے لئے انتظام کیا جاسکتا ہے۔“ غیر مطبوعہ مواد از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ )