زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 276
زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 276 جلد دوم (9) بہائی ازم کا کس حد تک ایران میں اثر ہے؟ اس کے بڑے بڑے مرکز کون کون سے ہیں؟ ان میں چندے کا باقاعدہ دستور ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو روپیہ کہاں جاتا ہے؟ آیا کوئی حصہ شوقی آفندی کے پاس بھی جاتا ہے یا نہیں ؟ حکومت کے افسروں میں کہاں تک اس مذہب کے لوگوں کا حصہ ہے؟ آیا یہ لوگ ایران میں اسلامی احکام کے مطابق عمل کرتے ہیں یا اپنی شریعت کے مطابق عمل کرتے ہیں؟ آیا ان کی کوئی تعلیمی درسگا ہیں ہیں یا نہیں ؟ کوئی قومی خدمت کا کام بھی یہ لوگ کرتے ہیں یا نہیں؟ (10) شیعیت کا اس ملک میں کہاں تک اثر ہے؟ آیا شیعیت اپنی تختی میں کم ہو رہی ہے یا ابھی تشدد پر قائم ہے؟ اکثریت حقیقی طور پر شیعہ ہے یا نام کے طور پر شیعہ؟ (11) سنی لوگ ایران میں کتنے فیصدی ہیں؟ خود دار الحکومت میں ان کی کیا تعداد ہے اور ان کا کیا اثر ہے؟ (12) ایرانی لوگوں میں عیسائی مشنریوں نے کس حد تک کامیابی حاصل کی ہے؟ عیسائیوں کے اس ملک میں کتنے کالج اور کتنے سکول ہیں ؟ اس ملک میں عیسائیوں کی کل تعداد کیا ہے؟ (13) ایران اور ہندوستان میں کون کون سی چیزوں کی تجارت جاری ہے؟ ہندوستان کے بڑے بڑے تاجر جو ایران میں رہتے ہوں ان کے نام اور پتے۔اور ان ایرانی تاجروں کے نام اور پتے جو ہندوستان سے تجارت کر رہے ہیں۔اور وہ ذرائع جن سے ہندوستان اور ایران کی تجارت کو بڑھایا جا سکتا ہے۔اور وہ ذرائع جن سے ہندوستانی لوگ وہاں جا کر آسانی سے اپنا گزارہ پیدا کر سکیں۔ان سے اطلاع دی جائے تا کہ زیادہ سے زیادہ مبلغ وہاں بھیجے جاسکیں۔(14) ایرانی لٹریچر کے متعلق معلومات کا بہم پہنچانا۔ایرانی زبان میں کن کن علوم کے متعلق لٹریچر شائع ہوا ہے؟ آیا طبع زاد لٹریچر ہوتا ہے؟ غیر زبانوں کے تراجم ہوتے ہیں؟ اگر غیر زبانوں کے تراجم ہوتے ہیں تو کن کن زبانوں کے تراجم کئے جاتے ہیں؟