زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 234 of 467

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 234

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 234 جلد اول اے میرے خدا! مبلغوں کے دلوں میں ایک دوسرے کی نسبت بھی محبت کے جذبات پیدا کر۔اور جن کی فرمانبرداری ضروری ہے ان کی فرمانبرداری کی ان کو توفیق دے اور جن کے احساسات کا خیال رکھنا مناسب ہے ان کے احساسات کا خیال رکھنے اور محبت اور نرمی کا سلوک کرنے کی ان کو تو فیق عطا فرما۔اے میرے رب ! وہ اندر اور باہر سے ایک ہوں اور محبت اور پیارا اور یگانگت اور اتفاق مجسم ہوں۔اے خدا! تو ایسا ہی کر۔اے میرے رب ! میں پھر تیرے رحم اور تیرے فضل اور تیری قدرتوں کے واسطہ سے مدد مانگتے ہوئے تجھ سے التجا کرتا ہوں کہ میرے اس سفر کو با برکت فرما۔اور اب ان ممالک میں نور اور ہدایت پھیلنے کے راستے کھول دے۔اور اسلام کی اشاعت کے سامان اپنے پاس سے ہی کر دے۔اے خدا! تو ایسا ہی کر۔اے خدا! تو ایسا ہی کر۔اے خدا! تو ایسا ہی کر۔اے خدا! میں تجھ سے یہ بھی دعا کرتا ہوں کہ مجھے اور میرے بعد آنے والے خلفاء کو احمدی مبلغوں کے کام کی نگرانی اور ان کو صحیح ہدایات دینے کی بے نقص توفیق عطا فرما۔اور اے خدا ! تو احمدی مبلغوں کے قلب کے اطمینان کے سامان پیدا کر۔وہ اپنے عزیزوں اور اپنے دوستوں اور اپنے پیاروں کی حالت سے مطمئن رہیں اور ان کی اولادوں اور ان کی بیویوں اور ان کے دوسرے رشتہ داروں کا تو آپ ہی متکفل ہو اور آپ ہی ان کا 66 مربی ہو۔اے خدا! تو ایسا ہی کر۔اَللَّهُمَّ مِينَ اللَّهُمَّ مِيْنَ اللَّهُمَّ مِينَ (الفضل 30 اپریل 1925 ء )