زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 11
زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 11 جلد اول پھر اس کا اثر دیکھیں۔یہ لوگ سختی بھی کریں گے لیکن جب سمجھیں گے خوب سمجھیں گے۔ان کی سختی سے گھبرائیں نہیں۔بیمار کبھی خوش ہو کر دو انہیں پیتا۔ہمیشہ بڑے کام مجھ سے پوچھ کر کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور ہر ایک شر سے اور وہاں کے بداثر سے محفوظ رکھے اور اعمال صالحہ کی توفیق دے۔زبان میں اثر پیدا کر دے۔کامیابی کے ساتھ جائیں، کامیابی سے رہیں اور کامیابی سے واپس آئیں۔ہاں یا د رکھیں کہ اس ملک میں آزادی بہت ہے۔بعض خبیث الفطرت لوگ گورنمنٹ برطانیہ کے خلاف منصو بے کرتے رہتے ہیں ان کے اثر سے خود بچیں اور جہاں تک ہو سکے دوسروں کو بھی بچائیں۔وَأَخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ۔66 چودھری صاحب کو السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہہ دیں اور سب نو مسلموں کو اور سیلون کی جماعت کو بھی اور بھی جو احمدی ملے۔كَانَ اللهُ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ آمِينَ " ( الفضل 14 ستمبر 1915ء) 1:بخارى كتاب العلم باب ما كان النبى الله يتخولهم (الخ ) صفحہ 17 حدیث نمبر 69 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية 2: المائدة:4 3: بخارى كتاب الطلاق باب اذا اسلمت المشركة (الخ) صفحه 945 حدیث نمبر 5288 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية