زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 143 of 467

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 143

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 143 جلد اول خَيْرَ هَذِهِ الْقَرْيَةِ وَخَيْرَ أَهْلِهَا وَخَيْرَ مَا فِيْهَا وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِ هذِهِ الْقَرْيَةِ وَشَرِّ أَهْلِهَا وَ شَرِّ مَا فِيهَا۔اَللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهَا وَارْزُقْنَا جَنَاهَا وَحَبِّيْنَا إِلَى أَهْلِهَا وَحَبِّبُ صَالِحِى أَهْلِهَا إِلَيْنَا آمِين - كم سے کم تین دفعہ سمجھ کر یہ دعا مانگو۔رسول کریم اللہ سے یہ مروی اور میرا اس کے متعلق وسیع تجربہ ہے۔اس کا ترجمہ یہ ہے۔اے اللہ ! جو سات آسمانوں کا رب ہے اور ان کا بھی جن پر یہ سایہ کئے ہوئے ہیں۔اور جو ساتوں زمینوں کا رب ہے اور ان کے کا بھی جن کو یہ اٹھائے ہوئے ہیں اور شیطانوں کا بھی اور ان کا بھی جن کو وہ گمراہ کرتے ہیں اور ہواؤں کا بھی اور ان چیزوں کا بھی جن کو وہ اڑاتی ہیں ہم تجھ سے اس بستی کی بھلائی طلب کرتے ہیں اور اس کے باشندوں کی بھلائی بھی طلب کرتے ہیں اور ہر اس چیز کی بھلائی بھی جو اس میں پائی جاتی ہے۔اور ہم اس بستی کی ہر ایک برائی سے پناہ مانگتے ہیں اور اس بستی میں رہنے والوں کی برائی سے بھی پناہ مانگتے ہیں اور بستی کی ہر ایک بری شے سے پناہ مانگتے ہیں۔اے خدا! اس بستی میں ہمارے قیام کو با برکت کر اور اس کی نعمتوں اور بارشوں سے ہمیں متمتع کر۔اور ہماری محبت اس جگہ کے لوگوں کے دلوں میں ڈال اور ہمارے دل میں اس جگہ کے نیک لوگوں کی محبت پیدا کر۔(8) سفر سے نکلتے ہی اپنے پاس ایک پاکٹ بک رکھیں جس میں سب ضروری امور لکھتے چلے جاویں۔کم سے کم دو کارڈ اور ایک لفافہ اور پنسل و چاقو بھی ہر وقت ساتھ رہیں۔(9) جس حلقہ میں کام کرنا ہے وہاں پہنچتے ہی ان امور کو دریافت کریں۔(1) وہ کسی ضلع میں ہے۔(2) کسی تحصیل میں ہے۔(3) وہ کس تھانہ میں ہے۔(4) اس کا ڈاک خانہ کہاں ہے۔(5) اس میں کوئی مدرسہ بھی ہے یا نہیں۔(6) اس میں کوئی شفا خانہ بھی ہے یا نہیں۔(7) اس ضلع کا ڈپٹی کمشنر کون ہے اور اس کے اخلاق اور معاملہ کیسا ہے۔(8) اس تحصیل کے تحصیل دار، نائب تحصیل دار کون ہیں اور ان کے اخلاق اور معاملات کیسے ہیں۔(9) اس تھانہ میں تھانیدار