زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 142
زریں ہدایات ( برائے مبلغین ) 142 جلد اول کچھ دیر خاموش بیٹھ کر ذکر الہی کریں کہ ایسے اوقات میں یہ نسخہ نور قلب پیدا کرنے میں بہت مفید ہوتا ہے۔(4) الف۔بھاشا کے الفاظ سیکھنے اور ان کے استعمال کرنے کی طرف خاص توجہ کریں کہ تبلیغ کا آلہ زبان ہے۔زبان نہ آتی ہو تو تبلیغ بے اثر ہو جاتی ہے۔پس بھاشا جوان لوگوں کی زبان ہے اس کے سیکھنے کی طرف پوری توجہ کرنی چاہئے۔اس میں جس قدر کوشش کریں گے اسی قدر تبلیغ زیادہ مؤثر ہوگی اور جس قدر تبلیغ مؤثر ہوگی اسی قدر ثواب کا موقع ملے گا۔ب۔اسی طرح جس قوم سے مقابلہ ہو اس کے مذہب اور طریق سے پوری واقفیت نہ ہو تو مقابلہ مشکل ہوتا ہے۔پس اگر آریوں کے متعلق پوری واقفیت نہ ہو تو مرکز سے ان کے متعلق ضروری معلومات اور حوالوں کو اپنی پاکٹ بک میں نوٹ کر لیں اور اسلام پر ان کے اعتراضوں کے جواب بھی اور ان کو بار بار پڑھ کر یاد کرتے رہا کریں۔(5) راستہ میں لوگوں سے ہر گز فخریہ طور پر باتیں نہ کرتے جاویں۔فخر انسان کو نیکی سے محروم کر دیتا ہے اور سیاستا بھی اس کا نقصان پہنچتا ہے۔دشمن کی توجہ اس طرف پھر جاتی ہے اور وہ ہوشیار ہو جاتا ہے۔(6) اگر پہلے سے آپ کی جگہ مقرر ہے تو جو جگہ مقرر ہے اس جگہ جا کر مبلغ سے چارج با قاعدہ لے لیں اور اس سے سب علوم ضرور یہ حاصل کر لیں۔اور اگر جگہ مقرر نہیں تو پھر مرکز میں جا کر افسر اعلیٰ سے ہدایات حاصل کریں۔(7) جس قصبہ میں داخل ہوں جس وقت وہ نظر آوے مندرجہ ذیل مسنون دعا کم سے کم تین دفعه خشوع اور خضوع سے پڑھیں نہایت مجرب اور مفید ہے۔اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَوَاتِ السَّبْعِ وَمَا اَظْلَلْنَ وَرَبَّ الْأَرْضِينَ السَّبْعِ وَمَا أَقْلَلْنَ وَرَبِّ الشَّيَاطِينَ وَمَا أَضْلَلْنَ وَرَبِّ الرِّيَاحِ وَمَا ذَرَيْنَ فَإِنَّا نَسْأَلُكَ