زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 117 of 467

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 117

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 117 جلد اول اسلامی اخلاق اور ان کی پابندی اس امر پر خاص زور دینا چاہئے کہ اسلامی اخلاق کیا ہیں اور ان کی پابندی مسلم کے لئے اعلیٰ روحانی مدارج کے حصول کے لئے ضروری ہے۔اخلاق روحانیت نہیں ہیں لیکن وہ روحانیت کے حصول کی پہلی سیڑھی ہیں۔اور اگر ہم اسلام لا کر بھی خدا تعالیٰ سے اپنا کوئی تعلق محسوس نہیں کرتے تو گو ہم ایک آگ سے نکل آتے ہیں مگر اس مقصد کو ہم نے ہر گز حاصل نہیں کیا جس کے لئے ہم پیدا کئے گئے ہیں۔یہ بات عقل کے خلاف ہے کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں صرف آگ سے بچنے کے لئے پیدا کیا ہے۔اگر یہی بات تھی تو ہم اپنی پیدائش سے پہلے آگ سے محفوظ تھے ہمیں آگ سے بچنے کے لئے نہیں بلکہ ابدی راحت اور ابدی زندگی اور ابدی قرب الی اللہ کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور اس کا حصول ہمارے لئے ضروری ہے۔ہمارا بچے مذہب کو مان لینا تو صرف ایسا ہی ہے جیسے اس امر کو معلوم کرنا کہ فلاں مرض کی فلاں دوا ہے۔جب تک اس دوا کو ہم استعمال نہیں کر لیتے اس وقت تک ہمیں اس سے کچھ فائدہ نہیں۔نو مسلموں کا مرکز سے تعلق پیدا کرنا یاد رکھیں جب ایک سلسلہ کے مرکزی سے انہیں ایسا ہی تعلق پیدا نہیں ہوتا جس طرح کہ یہاں کے لوگوں کو ہے اس وقت تک ان کا ایمان محفوظ نہیں۔پس ان کے ایمان کی حفاظت کی فکر کریں اور خلیفہ وقت اور قادیان سے ان کو ذاتی تعلق پیدا کرانے کی کی کوشش کریں۔ان کے اچھی طرح ذہن نشین کریں کہ قادیان کے باشندے کوئی خصوصیت نہیں رکھتے۔وہ تو مختلف جہات سے جمع ہونے والے مخلصین ہیں۔مرکز کے معنے احمدیت کے لحاظ سے یہ نہیں ہیں کہ کوئی خاص جماعت حکومت کرے۔بلکہ اس سے مراد وہ خاص لوگ ہیں جو اسلام کے محافظ ہوں اور اس کے مخلص خادم ہوں۔امریکہ کے لوگ ہوں خواہ یورپ کے خواہ کسی اور ملک کے وہ اسی طرح سلسلہ کی خدمت کا حق رکھتے ہیں جس طرح اہل ہند۔ہاں شرط یہ ہے کہ وہ اسلام اور سلسلہ کو صحیح طور سے پڑھیں۔اگر وہ تو