زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 5 of 467

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 5

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 5 جلد اول تحریری ہدایات بنام حضرت قاضی محمد عبد اللہ صاحب بی اے بی ٹی مبلغ انگلستان مکرم حضرت قاضی محمد عبد اللہ صاحب بی اے بی ٹی 6 ستمبر 1915 ء کو ولایت کے لئے روانہ ہوئے۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے جو ہدایات تحریر فرما کر اپنے دست مبارک سے انہیں دیں وہ درج ذیل ہیں :۔أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيْمِ ـ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ میں آپ کو اس خدا کے جو ایک اور صرف ایک ہی خدا ہے نہ جس کا بیٹا نہ جو رو سپرد کرتا ہوں۔وہ آپ کا حافظ ہو ، ناصر ہو، نگہبان ہو، ہادی ہو، معلم ہو، رہبر ہو۔اَللّهُـ امِيْنَ ثُمَّ آمِينَ آپ جس کام کے لئے جاتے ہیں وہ بہت بڑا کام ہے بلکہ انسان کا کام ہی نہیں خدا کا کام ہے۔کیونکہ دلوں پر قبضہ سوائے خدا کے اور کسی کا نہیں۔دلوں کی اصلاح اسی کے ہاتھ میں ہے۔پس ہر وقت اس پر بھروسہ رکھیں اور کبھی نہ خیال کریں کہ میں بھی کچھ کر سکتا ہوں۔دل محبت الہی سے پُر ہو اور تکبر اور فخر پاس بھی نہ آئے۔جب کسی دشمن سے مقابلہ ہو اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے آگے گرا دیں اور دل سے اس بات کو بالکل نکال دیں کہ آپ جواب دیں گے بلکہ اس وقت یقین کر لیں کہ آپ کو کچھ نہیں آتا۔اپنے سب علم کو بھلا دیں لیکن اس کے ساتھ ہی یقین کر لیں کہ آپ کے ساتھ خدا ہے وہ خود آپ کو سب کچھ سکھائے گا۔دعا کریں اور ایک منٹ کے لئے بھی خیال نہ کریں کہ آپ دشمن سے زیر