حضرت زینب ؓ بن جحش

by Other Authors

Page 2 of 39

حضرت زینب ؓ بن جحش — Page 2

حضرت زینب 2 نیک بخت بیویوں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک بیٹیوں اور دوسری نیک اور بزرگ صحابیات کی حیثیت ایسی ہے کہ جو آج بھی ہمارے لیے فخر کا باعث ہے۔صحابیات ان عورتوں کو کہتے ہیں جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر بیعت کی اور پھر آپ پہلے کی باتوں پر عمل کیا اور دین اسلام کو صلى الله پھیلانے میں آپ ﷺ کی مددگار بنیں۔ہم نے شروع میں ذکر کیا ہے کہ نبیوں کی بیویاں بھی نیک اور پاک عورتیں ہوتی ہیں اور ہمارے پیارے آقا حضرت محمد ﷺ کی بیویاں تو بہت ہی زیادہ نیک اور پاک عورتیں تھیں کیونکہ خدا تعالی نے اپنی پیاری اور پاک کتاب قرآن مجید میں خود ان کے نیکی میں بلند مقام کا ذکر کیا ہے۔اللہ تعالی فرماتا ہے کہ بُنِسَاءَ النَّبِيِّ نَسْتُنَّ كَأَحَدٍ مِّنَ النِّسَاءِ (سورہ الاحزاب :۳۳) یعنی : اے نبی کی بیویو! تم عام عورتوں کی طرح ہر گز نہیں ہو ( بلکہ تمہارا مقام بہت بلند ہے)۔ایک اور بات ہم آپ کو بتا ئیں کہ جس طرح نبی مومن لوگوں کا روحانی باپ ہوتا ہے اس طرح نبی کی بیویاں مومن لوگوں کی روحانی مائیں