حضرت زینب ؓ بن جحش

by Other Authors

Page 3 of 39

حضرت زینب ؓ بن جحش — Page 3

حضرت زینب 3 ہوتی ہیں۔اسی لئے انہیں " امہات المؤمنین کہا جاتا ہے یعنی مومنوں کی مائیں۔کیونکہ مذہب اسلام نے عورت کو جو اعلیٰ مقام عطا کیا ہے اور پھر اس کی روشنی میں ہمارے پیارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کی جو تربیت کی اُس میں ہماری پیاری اُمہات المؤمنین کا بھی بہت حصہ ہے۔وہ اس طرح کہ چونکہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں ہونے کی حیثیت سے ہر وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہتی ہیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دین کا علم سیکھتی ہیں اور پھر وہ علم دوسری عورتوں کو سکھاتی ہیں۔اور اس وجہ سے خدا تعالیٰ نے ازواج مطہرات یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک بیویوں کو مومنوں کی مائیں بنادیا اور اپنے پاک کلام میں فرمایا وَازْوَاجَةٌ أُمَّهُتُهُمْ (الاحزاب : - ) اور اس ( حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) کی بیویاں اُن ( مومن مسلمانوں) کی مائیں ہیں۔امہات المؤمنین بہت ہی نیک عور تیں تھیں اور نیک کام کرتی تھیں اگر ہم بھی آج اُن کے نمونہ پر چل کر نیک کام کریں تو ہم دین و دنیا یعنی دونوں جہانوں میں کامیاب ہو سکتے ہیں اور اللہ کے پیارے بندوں میں