حضرت زینب ؓ بن جحش — Page 1
حضرت زینب 1 حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنھا بنت جحش پیارے بچو! جب سے خدا تعالیٰ نے اس دنیا کو بنایا ہے تو اسی وقت سے اللہ تعالی نے اپنے بندوں کی ہدایت کے لیے نبیوں کو بھی بھیجنا شروع کر دیا۔تا کہ اللہ تعالی کے پیارے نبی اس دنیا کے لوگوں کو نیک کام کرنے سکھائیں سکھا ئیں اور بُرے کاموں سے بچائیں۔اور پھر اللہ تعالی نے اپنے پیارے نبیوں کو نیک بخت ہیویاں بھی عطا فرمائیں جو اپنے شوہروں کی رہنمائی میں اللہ کے بنائے ہوئے رستے پر چلتی رہیں۔ویسے تو ہر قوم اور ہر مذہب میں کئی مشہور اور نیک بخت عورتیں گزری ہیں لیکن ہمارے مذہب اسلام میں جتنی نیک بخت بیبیاں پیدا ہوئیں اور جس طرح تاریخ میں ان کا ذکر محفوظ ہے اس طرح کسی اور مذہب یا قوم کی عورتوں کا ذکر نہیں ملتا۔اگر چہ ہر دور میں مسلمان عورتوں نے مذہبی ، اخلاقی اور معاشرتی کارنامے سرانجام دیئے ہیں مگر ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی