حضرت زینب ؓ بن جحش

by Other Authors

Page 29 of 39

حضرت زینب ؓ بن جحش — Page 29

حضرت زینب 29 29 میں مال غنیمت تقسیم فرما رہے تھے۔حضرت زینب بھی اس موقع پر موجود تھیں۔انہوں نے کوئی ایسی بات کہی جو حضرت عمر کو نا گوار گزری تو انہوں نے ذرا تلخ لہجے میں حضرت زینب کو دخل دینے سے منع کیا تو رسول خدا ﷺ نے فرمایا:۔ل الله دعُمر ان سے کچھ نہ کہو یہ آواۃ ہیں‘ (19) یعنی بڑی عبادت گزار اور خدا سے ڈرنے والی ہیں۔حضرت زینب کوکئی وجوہات کی بناء پر دوسری ازواج مطہرات پر فوقیت حاصل تھی۔کیونکہ آپ کو بہت اعزازات حاصل تھے۔حضرت زینب کو پہلا اعزاز یہ حاصل تھا کہ پیارے آقاصلی اللہ علیہ وسلم کی تمام بیویوں میں سے آپ وہ واحد بیوی تھیں جو بیوی ہونے سے پہلے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے خونی رشتہ رکھتی تھیں یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سگی پھوپھی زاد بہن تھیں۔دوسرا اعزاز یہ تھا کہ آپ ان خوش قسمت ازواج مطہرات میں سے ایک تھیں جن کے ساتھ نکاح کا حکم خود خدا تعالی نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا تھا اور اس کے متعلق قرآن کریم میں آیات بھی نازل ہوئیں۔تیسرا اعزاز یہ تھا کہ حضرت زینب کی حضرت زید کے ساتھ شادی