حضرت زینب ؓ بن جحش

by Other Authors

Page 28 of 39

حضرت زینب ؓ بن جحش — Page 28

حضرت زینب 28 حضرت ام سلمی آپ کی تعریف میں فرماتی ہیں:۔كَانَتْ صَالِحَةٌ، صَوَّامَةٌ، قَوَّامَةٌ (16) یعنی حضرت زینب بہت نیک خُو۔روزہ دار اور بڑی عبادت گزار تھیں۔(17) حضرت زینب بنت جحش عبادت میں نہایت خشوع و خضوع کے ساتھ مصروف رہتی تھیں نیز اپنے جسم اور نفس کو تکلیف میں ڈال کر بھی عبادت کرتی رہتی تھیں۔یہاں تک کہ اپنی عبادت کی جگہ ایک رسی لٹکائی ہوئی تھی اور آپ جب عبادت کرتے کرتے تھک جاتیں تو اُس کا سہارا لے لیتیں۔لیکن الله جب پیارے آقاصلی اللہ علیہ وسلم کو اس رسی کا علم ہوا تو آپ نے نے تھک کر عبادت کرتے رہنے اور سہارا لے کر عبادت کرنے سے منع فرمایا۔( 18 ) لیکن پیارے آقاصلی اللہ علیہ وسلم حضرت زینب کی عبادت گزاری کے معترف بھی تھے۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا سلوک آپ سے بے حد مشفقانہ تھا۔اس کا اظہار آپ ﷺ نے ایک موقعہ پر بھی کیا۔حافظ ابن حجر نے اصابہ میں لکھا ہے کہ:۔ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مہاجرین کی ایک جماعت