حضرت زینب ؓ بن جحش — Page 30
حضرت زینب 30 50 کر کے اسلامی مساوات کا عظیم نمونہ پیش کیا گیا۔اور اس عظیم الشان نمونے میں آزاد و غلام کی تمیز مٹ گئی۔پھر چوتھا اعزاز حضرت زینب کو یہ ملا کہ حضرت زیڈ سے طلاق کے بعد آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے نکاح ہونے سے خدا تعالیٰ نے منہ بولے بیٹے کو اصل بیٹے کے برابر ہونے کی نفی کرنے کی آیات نازل کیں اور خاتم النبیین کی آیت بھی نازل ہوئی۔ایک اور اعزاز یہ ملا کہ حضرت سیدہ زینب کے ولیمہ کے موقع پر ایسے حالات پیدا ہوئے کہ جن کی وجہ سے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی تکلیف کو دیکھ کر خدا تعالیٰ نے پردہ کے احکام نازل فرمائے۔ایک اعزاز آپ کو یہ بھی ملا کہ معجزانہ طور پر تھوڑا سا کھانا بہت سے آدمیوں کے لئے کافی ہو گیا اور سب لوگوں نے پیٹ بھر کر کھانا کھایا۔حضرت زینب کو اپنی وفات کا پہلے ہی علم ہو گیا تھا کیونکہ ایک دفعہ حضرت عمر نے حضرت زینب کا سالانہ خرچہ بھیجا تو آپ نے اُس پر ایک کپڑا ڈال دیا اور بز رو بنت رافع کو حکم دیا کہ میرے خاندانی رشتہ داروں اور یتیموں میں تقسیم کر دو۔بزرہ نے کہا آخر ہمارا بھی کچھ حق ہے۔انہوں نے کہا کپڑے کے نیچے جو کچھ ہے وہ تمہارا ہے۔دیکھا تو 85 درہم نکلے۔