حضرت زینب ؓ بن جحش

by Other Authors

Page 13 of 39

حضرت زینب ؓ بن جحش — Page 13

حضرت زینب 13 ہیں کسی کو کسی پر کوئی بڑائی یا فوقیت حاصل نہیں ہاں اللہ کے حکم سے بڑائی نیکی اور تقویٰ کے لحاظ سے ہے۔یہی وجہ تھی کہ ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کو جب حضرت خدیجہ نے شادی کے بعد اپنا سارا مال اور اپنے سارے غلام تحفتةً دے دیئے تو پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے فورا تمام غلاموں کو آزاد کر دیا۔پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا کی منشاء کے مطابق یہ غلام و آقا والا فرق ختم کیا۔اس پر عمل کرنے کے لئے سب سے پہلے آپ ﷺ نے اپنے ہی گھرانے اور خاندان کو منتخب کیا۔چنانچہ تقویٰ کو بنیاد بناتے ہوئے آپ ﷺ نے اپنی پھوپھی زاد حضرت زینب بنت جحش کو اپنے چہیتے غلام حضرت زید سے نکاح کا پیغام دیا۔حضرت زیڈ پیارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے وہ غلام تھے جن کو حضرت خدیجہ نے خرید کر اپنے شوہر نامدار سرور دو جہاں حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تحفتہ پیش کیا تھا اور پھر حضرت زید بن حارثہ اپنے پیارے آقاصلی اللہ علیہ وسلم کے حُسنِ سلوک سے اس قدر متاثر ہوئے کہ آپ ﷺ سے بے حد پیار کرنے لگے۔اور یہ