ظہورِ امام مہدی ؑ

by Other Authors

Page 96 of 97

ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 96

قرآن کریم کا ترجمہ ہو چکا ہے۔۷۲۹ مساجد، ۱۷۱ مدارس اور ۲۵ ہسپتال قائم ہیں۔مختلف زبانوں میں بیرون ہند و پاکستان ۳۵ رسائل واخبارات شائع ہوتے ہیں۔ان تمام * مساعی کا مرکز ربوہ (پاکستان) ہے۔مبارک وہ جنہیں غور وفکر اور خدا کے حضور دعاؤں کے نتیجہ میں صادق و مصدوق رسالت مآب محمد مصطفے احمد مجتنے صلی اللہ علیہ وسلم اور ہزاروں اولیاء و بزرگان امت کے رویا کشوف اور پیشگوئیوں کے مصداق حضرت امام مہدی علیہ السلام کی معرفت نصیب ہو۔کیونکہ آنے والا آ چکا، اب دوسرا کوئی نہ آئے گا۔چودھویں صدی ختم ہو چکی ہے اور سب نشانیاں پوری ہو گئیں۔حضرت مرزا صاحب علیہ السلام فرماتے ہیں: وہ آیا منتظر تھے جس کے دن رات معمہ کھل گیا روشن ہوئی بات دکھا ئیں آسماں نے ساری آیات زمیں نے وقت کی دے دیں شہادات پھر اس کے بعد کون آئے گا ہیہات خدا سے کچھ ڈرو چھوڑ و معادات خدا نے اک جہاں کو شنادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي وَاخِرُ دَعُونَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ نوٹ: ہر اعداد و شمارسن 1988ء - ن 1988ء کے ہیں۔اب الحمد اللہ سن 2013ء میں سیدنا حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی روحانی قیادت میں 202 ممالک میں جماعت احمدیہ قائم ہے اور جماعت احمدیہ کی طرف سے قرآن مجید کے تراجم 71 زبانوں میں ہو چکے ہیں۔اور حضورانور کی رہنمائی میں جماعت احمد یہ شاہ راہ غلبہ اسلام پر گامزن اور ترقی کے منازل طے کر رہی ہے۔( ناشر ) (97)