ظہورِ امام مہدی ؑ

by Other Authors

Page 97 of 97

ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 97

کلاه حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ السلام بانی سلسلہ عالیه احمدیه کیوں عجب کرتے ہوگر میں آگیا ہو کر مسیح خود مسیحائی کا دم بھرتی ہے یہ باد بہار آسماں پر دعوت حق کے لئے اک جوش ہے ہو رہا ہے نیک طبعوں پر فرشتوں کا اُتار آ رہا ہے اس طرف احرار یورپ کا مزاج نبض پھر چلنے لگی مردوں کی ناگہ زندہ وار کہتے ہیں تثلیث کو اب اہل دانش الوداع پھر ہوئے ہیں چشمہ توحید پر از جاں نثار باغ میں ملت کے ہے کوئی گل رعنا کھلا آئی ہے بادِ صبا گلزار سے مستانہ وار آسماں سے ہے چلی توحید خالق کی ہوا دل ہمارے ساتھ ہیں گومنہ کریں بک بک ہزار اسمعوا صَوْتَ السَّماء جاء اسح جاء اسیج نیز بشنو از زمین آمد امام کامگار آسمان بارد نشاں الوقت میگوید زمیں ایں دوشاہد از پئے من نعرہ زن چوں بیقرار اب اسی گلشن میں لوگو راحت و آرام ہے وقت ہے جلد آؤ اے آوارگان دشت خار اک زماں کے بعد اب آئی ہے یہ ٹھنڈی ہوا پھر خدا جانے کہ کب آویں یہ دن اور یہ بہار ۹۷