ظہورِ امام مہدی ؑ

by Other Authors

Page 95 of 97

ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 95

امام مہدی کون اور کہاں ہے؟ عالم اسلام کے متفقہ عقیدہ کے مطابق ضروری تھا کہ بروقت نشانیاں پوری ہونے پر موعود امام مہدی ظاہر ہو جاتے۔چنانچہ وہ ظاہر ہو چکے ہیں۔آپ ہیں سیدنا حضرت مرز ا غلام احمد قادیانی علیہ الصلوۃ والسلام۔آپ ۱۲۵۰ ہجری میں بمقام قادیان ضلع گورداسپور پیدا ہوئے۔۱۳۶۸ ہجری میں جوان ہوئے۔۱۲۹۰ ہجری میں بھر چالیس سال وحی و الہام سے مشرف ہوئے۔چودھویں صدی ہجری کے آغاز پر امام مہدی اور مسیح موعود ہونے کا بموجب حکم الہی دعوئی فرمایا اس ہجری کے رمضان (۱۸۹۴ء) میں چاندو سورج گرہن کے عظیم آسمانی نشان نے آپ کی تصدیق کی۔آپ دہریوں۔ہندوؤں۔عیسائیوں اور دیگر اقوام کے حملوں سے اسلام کے دفاع میں آسمانی تائید و نصرت سے فتح نصیب جرنیل کی طرح کامیاب و کامران ہوئے۔آپ کی تائید میں ہزاروں ہزار آفاقی و نفسی نشانات ظاہر ہوئے۔آپ نے دنیا کے کناروں تک تبلیغ اسلام اور اشاعت قرآن کا ایک مستقل اور مضبوط نظام قائم فرما یا مئی ۱۹۰۸ ء سے آپ کی وفات کے بعد آپ کی جماعت ایک مضبوط نظام خلافت میں منسلک ہو کر کناف عالم میں تبلیغ اسلام اور اشاعت قرآن کر رہی ہے۔حضرت مولانا حکیم نور الدین خلیفہ اسیح الاوّل رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے بعد ۱۹۸۲ء سے حضرت مرزا طاہر احمد صاحب ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز چوتھے خلیفہ کی حیثیت سے آپ کے مشن کی تکمیل کے لئے شاہراہ غلبہ اسلام پر آپ کی جماعت کی راہنمائی فرمارہے ہیں۔آج دنیا بھر میں تبلیغ اسلام اور اشاعت قرآن کے لئے ۳۵۵ مشن قائم ہیں۔۲۰ زبانوں میں € 90 }