ظہورِ امام مہدی ؑ

by Other Authors

Page 94 of 97

ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 94

کے منتظر ہیں“۔(مشاہیر اسلام جلد اول صفحہ ۱۸ ، ادارہ ثقافت اسلامیہ لاہور ) ۶ - شرح عقائد نسفی ، اہل سنت کی معتبر کتاب عقائد کے بارے میں ہے۔اس میں تفصیل سے ظہور مہدی کے عقیدہ کا ذکر کرتے ہوئے مولا نا عبد العزیز صاحب لکھتے ہیں: "قَدْ تَوَاتَّرَتِ الْأَحَادِيثُ فِي خُرُوجِ الْمَهْدِي “۔که امام مہدی کے ظہور کے بارے میں متواتر احادیث آئی ہیں۔(نبراس ، شرح عقائد نسفی صفحه ۵۲۴) ے۔علامہ ابن خلدون اپنی تاریخ میں عقیدہ ظہور مہدی و نزول مسیح کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں :۔إِعْلَمُ أَنَّ الْمَشْهُورَ بَيْنَ الْكَافَّةِ مِنْ أَهْلِ الْإِسْلَامِ عَلَى قَمَرِ الْأَعْصَارِ أَنَّهُ لَا بُدّ فِي آخِرِ الزَّمَانِ مِنْ ظُهُورِ رَجُلٍ مِنْ اهْلِ الْبَيْتِ يُؤَيَّدُ الدِّينَ وَيُظْهِرُ الْعَدْلَ۔۔۔۔۔وَيُسَمَّى بِالْمَهْدِي یعنی یا در ہے کہ باوجود ایک لمبا عرصہ گزرنے کے پھر بھی یہ عقیدہ مسلمانوں میں مشہور رہا ہے کہ آخری زمانہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اہلِ بیعت میں سے ایک شخص ظاہر ہوگا جو دین کی تائید کرے گا اور عدل کو قائم کرے گا اور اس کو مہدی کہا جائے گا۔( تاریخ ابن خلدون جلد اول صفحہ ۲۶۰ - الفصل الثالث ) الغرض قرآن کریم - تعامل امت۔احادیث۔اقوال مفسرین و محدثین اور بزرگان ملت اس پر شاہد ناطق ہیں کہ مسیح کی آمد ثانی اور ظہور امام مہدی کا عقیدہ مسلمانوں کا متفقہ عقیدہ ہے جو نہایت مستحکم بنیادوں پر مبنی ہے۔اس لئے آج بھی ایک سچے مسلمان پر لازم ہے کہ وقت اور نشانیوں پر غور کر کے امام مہدی کو پہچانے اور اس کو جناب رسالت تاب محمد مصطفے احمد مجتبے صلی اللہ علیہ وسلم کا سلام پہنچائے۔ع گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں“ 497 4