ظہورِ امام مہدی ؑ

by Other Authors

Page 49 of 97

ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 49

کو خدا تعالیٰ نے آگ سے آزاد کر دیا ہے۔اُن میں سے ایک گروہ تو وہ ہے جو ہندوستان میں جہاد کرے گا اور ایک گروہ عیسی علیہ السلام کے ساتھ ہوگا۔اس حدیث میں دراصل ہندوستان میں ہونے والی دو جماعتوں کا ذکر ہے۔غزوہ کرنے والی جماعت وہ پہلا اسلامی لشکر ہے جس کے ذریعہ ہندوستان میں مسلمانوں کے لئے فتح کی بنیاد رکھی گئی تھی۔اور دوسری جماعت کے مسیح موعود یعنی امام مہدی علیہ السلام کے ساتھ ہونا بیان ہے جس کے لڑائی کرنے کا کوئی ذکر نہیں۔۵- وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ وَفِي الْمَجْمَعِ عَنِ الْبَاقِرِ هُمُ الْأَعَاجِمُ وَمَنْ لَّا يَتَكَلَّمُ بِلُغَةِ الْعَرَبِ قَالَ وَرُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قرءَ هَذِهِ الْآيَاتِ فَقِيلَ لَهُ مَنْ هَؤُلَاءِ فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى كَتِفِ سَلْمَانَ وَقَالَ لَوْ كَانَ الْإِيمَانُ فِي القُرَيَّا لَنَا لَهُ رِجَالٌ مِنْ هَؤُلاء۔( تفسیر صافی زیر آیت مذکور سُورۃ الجمعہ و تفسیر مجمع البیان جلد ۳ صفحه ۴۲۵ و تفسیر عمدۃ البیان جلد ۲ صفحه ۵۶۵) یعنی آیت و آخرین منھم کے تحت مجمع البیان میں امام باقر سے روایت ہے کہ وہ ( آخرین ) عجمی لوگ ہیں اور وہ عربی زبان میں گفتگو نہیں کریں گے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی گئی ہے کہ آپ نے یہ آیت پڑھی تو پوچھا گیا کہ یہ کون لوگ ہیں؟ آپ نے اپنا ہاتھ سلمان ( فارسی ) کے کندھے پر رکھا اور فرمایا کہ اگر ایمان ثریا پر بھی ہو تو کئی آدمی ان میں سے (اہل فارس سے ) اُسے پالیں گے۔فارس کا علاقہ بھی مشرق ہے۔سبحۃ المرجان از آزاد بلگرامی میں ہے کہ علامہ سیوطی ، ابن جریر ، حاکم بیہقی اور ابن عساکر کے حوالہ سے لکھتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ:۔”سب سے پاکیزہ اور خوشبودار مقام ہندوستان ہے کیونکہ یہاں آدم اُترے اور ۴۹