ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 50
یہاں کے درختوں میں جنت کی خوشبو کا اثر ہے۔اس کے علاوہ لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے ہندوستان کی طرف سے ربانی خوشبو آتی ہے۔“ (ہندوستان کے عہد وسطی کی ایک جھلک از سید صباح الدین عبد الرحمن ایم۔اے مطبوعہ ندوۃ المصنفین دہلی ۱۹۵۸ء) ے۔شیعہ لٹریچر میں جن لوگوں نے امام مہدی کی زیارت اور ملاقات کا دعوی کیا ہے، ابوسعید خانم ہندی اُن میں سے ایک مشہور آدمی ہیں۔انہوں نے کشف میں حضرت امام مہدی سے ملاقات کی۔جنہوں نے ہندوستانی زبان میں کلام کیا اور حال دریافت کیا پورا کشف بیان کر کے آخر میں فرماتے ہیں :۔كُل ذَلِكَ بِكَلَام الْهِنْدِ “ ( صافی شرح اصول کا فی کتاب الحجة ) ( باب مولد صاحب الزمان۔جز ءسوم حصہ دوم صفحہ ۳۰۴) اس کشف سے بغیر تاویل کے ظاہر ہوتا ہے کہ آنے والا مہدی ہندوستان میں آئے گا۔(امام مہدی کا ظہور صفحہ ۳۶۳)۔ایک روایت میں ہے کہ مھدی کا دعہ بستی سے نکلے گا۔يَخْرُجُ الْمَهْدِى مِنَ الْقَرْيَةِ يُقَالُ لَهَا كَدْعَةٌ “ 66 جواهر الاسرار صفحه (۵۶) ۹۔ایک روایت میں ہے کہ مہدی خراسان سے آئے گا۔( مسند احمد بن حنبل، کنزل العمال جلد کے صفحہ ۱۸۶، حج الکرامہ صفحہ ۳۵۸) ۱۰۔ایک روایت میں ہے کہ مہدی قحطان سے پیدا ہوگا۔( کنزل العمال جلدے صفحہ ۱۸۸) مندرجہ بالا تینوں روایات مع حوالوں کے امام مہدی کا ظہور از قریشی محمد اسد اللہ