ظہورِ امام مہدی ؑ

by Other Authors

Page 43 of 97

ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 43

پورا کرنے والا ہے۔اس آیت کو بیان کر کے راوی نے فرمایا:۔بِالْقَائِمِ مِنْ الِ مُحَمَّدٍ صَلَوتُ اللهِ عَلَيْهِمْ إِذَا خَرَجَ۔کہ امام مہدی علیہ السلام قائم آل محمد کے ذریعہ اللہ تعالیٰ اپنے نور کو پورا کر دے گا۔النجم الثاقب جلد ا صفحه ۲۴ و بحارالانوار جلد ۱۳ صفحه ۱۳) ہیں۔اس آیت میں قائم آل محمد ( امام مہدی علیہ السلام کے ذریعہ اتمام ٹور کا ذکر ہے۔اور ظاہر ہے کہ اتمام نور چاند کی چودھویں رات میں ہوتا ہے۔اس سے واضح ہوتا ہے کہ امام مہدی چودھویں صدی ہجری میں آئے گا۔کیونکہ ایک دن کی مثال ایک صدی سے عام ہے۔(تحفہ گولڑویہ ) ۳۴۔آیت کریمہ: وَإِنَّ يَوْماً عِنْدَرَتِكَ كَالْفِ سَنَةٍ مَا تَعُدُّونَ کی تشریح میں بعض عارفین کا درج ذیل قول شیعہ حضرات کی معتبر کتاب۔غایۃ المقصو دجلد ۲ صفحہ ۸۱ پر بیان کیا گیا ہے:۔مراد از ہزار سال انشاء اللہ تعالیٰ قوت سلطان شریعت است۔تا تمام شدن ہزار آنگاه شروع می کند در اضمحلال تا آنکه میگردددین غریب۔چنانچہ در ابتداء بود و می باشد۔اول ایس اضمحلال از گذشتن سی سال از قرن یازدهم و دراں وقت مترتب است خروج مهدی علیه السلام یعنی ایک ہزار سے مراد شریعت کے غلبہ کی قوت ہے۔ایک ہزار سال گزرنے پر دین اسلام میں کمزوری آنی شروع ہوگی۔یہاں تک کہ آخر کار بہت کمزور اور غریب ہو جائے گا۔اور اس کمزوری کی ابتداء گیارھویں صدی سے تیس سال گزرنے پر شروع ہوگی۔اس وقت سے مہدی علیہ السلام کے مبعوث ہونے کا انتظار شروع ہوگا۔