ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 42
وَاخِرُ الْمِئَتَيْنِ فِيهَا يَأْتِي يُجَدِّدُ الدِّينَ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ عِيسَى رَسُولُ اللهِ ذُو الْآيَاتِ وَفِي الصَّلوةِ بَعْضُنَا قَدَامَةِ یعنی آخری صدی ( چودھویں ہجری ) میں عیسی رسول اللہ صاحب معجزات اس امت کے دین کی تجدید کرے گا۔اور نماز میں ہم میں سے کوئی اس کے آگے کھڑا ہوگا۔(امام مہدی کا ظہور صفحہ ۲۲۰) ۳۱۔مذکورہ بالا مصرعوں میں سے نواب صدیق حسن خان صاحب نے حج الکرامہ صفحہ ۱۳۸ پر عِيسَى نَبِيُّ اللهِ ذُو الْآيَاتِ يُجَدِّدُ الدِّينَ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ درج کیا ہے یعنی عیسی نبی اللہ نشانات و معجزات کے ساتھ ظہور فرمائیں گے۔اور اس امت کے دین کی تجدید فرمائیں گے۔۳۲ ” قاضی ثناء اللہ پانی پتی در سیف مسلول گفته ظہور او بظن و تخمین علماء ظاہر و باطن در اوائل سیز دہم از ہجرت گفته اند“ (حج الکرامه صفحه ۳۹۴) یعنی قاضی ثناء اللہ صاحب پانی پتی نے اپنی کتاب سیف مسلول میں فرمایا ہے کہ امام مہدی کا ظہور علماء ظاہر و باطن کے اندازہ و خیال کے مطابق تیرھویں صدی کی ابتداء ہے۔۳۳۔سورۃ الصف کی آیت ہے:۔يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِه یعنی وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے منہ کی پھونکوں سے بجھا دیں۔اللہ اپنے ٹور کو ۴۴۲