ظہورِ امام مہدی ؑ

by Other Authors

Page 4 of 97

ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 4

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ هوال وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ پیش لفظ اصير یکم محرم الحرام ۱۴۰۱ ہجری بمطابق ۱۰ نومبر ۱۹۸۰ء سے پندرھویں صدی ہجری کا آغاز ہو چکا ہے جس پر سارے عالم اسلام نے بڑے اہتمام کے ساتھ اس نئی صدی کے استقبال کا جشن منایا۔اور اب پندرھویں صدی ہجری کے بھی قریباً آٹھ سال گزرنے والے ہیں۔قرآن مجید، احادیث نبویہ اور اقوال بزرگانِ سلف کی روشنی میں مسلمان گزشتہ چودھویں صدی کے آغاز سے ہی اس صدی کے مجد د، امام مہدی اور مسیح موعود کے ظہور کے منتظر تھے۔چنانچہ اس صدی کے شروع میں بہ اذنِ الہی حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی بانئی سلسلہ عالیہ احمدیہ نے دعوای فرمایا کہ آپ ہی اس صدی کے مجدد، امام مہدی اور مسیح موعود ہیں۔حضور تحریر فرماتے ہیں: (1) ” جب تیرھویں صدی کا آخر ہوا اور چودھویں صدی کا ظہور ہونے لگا تو اللہ تعالیٰ نے الہام کے ذریعہ مجھے خبر دی کہ تو اس صدی کا مجد ہے۔“ (کتاب البریۃ صفحہ ۱۶۸) (ب) ” مجھے خدا تعالیٰ کی پاک اور مطہر وحی سے اطلاع دی گئی ہے کہ میں اُس کی 66 طرف سے مسیح موعود اور مہدی معہود اور اندرونی و بیرونی اختلافات کا حکم ہوں۔“ (اربعین نمبر صفحه ۴)