ظہورِ امام مہدی ؑ

by Other Authors

Page 5 of 97

ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 5

(ج) میں اُس خدائے تعالیٰ کی قسم کھا کر لکھتا ہوں جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے کہ میں وہی مسیح موعود ہوں جس کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احادیث صحیحہ میں خبر دی ہے۔جو صحیح بخاری اور مسلم اور دوسری صحاح ستہ میں درج ہے۔وکفی بِاللهِ شَهِيداً۔“ (ملفوظات جلد اول صفحه ۳۱۳) چنانچہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام کے متذکرہ بالا دعاوی کی صحت پر خدا تعالیٰ کی تائید و نصرت اور زمینی و آسمانی نشانوں نے مہر تصدیق ثبت کی اور سعادت مند بھائیوں کو اس مامور ربانی کی جماعت میں شامل ہو کر دنیا میں خدمت دین اور اشاعتِ اسلام کی توفیق مل رہی ہے مگر عوام مسلمان اور ان کے علماء از رو تکذیب وانکار اپنے زعم اور اعتقاد کے مطابق تاحال اس چودھویں صدی کے مجد داور امام مہدی اور مسیح موعود کے نزول وظہور کے منتظر ہیں۔قرآن مجید اور احادیث نبویہ میں مذکورہ علامات بے شک پوری ہو چکی ہیں۔مگر اُن کے خیال میں ابھی تک ان کا کوئی موعود ظاہر نہیں ہوا جبکہ وہ اب پندرھویں صدی میں بھی داخل ہو چکے ہیں۔انتظار شدید کے بعد اب مسلمان مایوس و نا اُمیدی کا شکار ہو رہے ہیں۔اس مایوسی کی وجہ سے بعض تو اس امر کا اظہار کر رہے ہیں کہ ظہور امام مهدی و مسیح موعود کی احادیث ہی صحیح نہیں۔لہذا مسیح اور مہدی کا انتظار ہی فضول ہے۔جیسا کہ علامہ اقبال نے کہا۔مینارِ دل پہ اپنے خدا کا نزول دیکھ اب انتظار مهدی و عیسی بھی چھوڑ دے۔اور ایسا ہی شورش کا شمیری ایڈیٹر چٹان لاہور نے لکھا تھا کہ :- رہا مہدی موعود کا عقیدہ تو یہ زبوں کا روں اور بے ہمتوں کے کارخانے کا مضروب ہے۔چٹان لاہور ، ۲ مئی ۱۹۶۲ء) 66