ظہورِ امام مہدی ؑ

by Other Authors

Page 32 of 97

ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 32

۴۔حضرت ابو جعفر بن محمد سے مروی ہے: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ تَهْلِكُ أُمَّةٌ أَنَا أَوَّلُهَا وَ اِثْنَا عَشَرَ مِنْ بَعْدِى مِنَ السُّعَدَاءِ وَ أُولِي الْأَلْبَابِ وَالْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ أُخِرُهَا “ (اکمال الدین صفحہ ۱۵۷) یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ وہ اُمت کیسے ہلاک ہو سکتی ہے جس کی ابتداء میں میں ہوں اور میرے بعد بارہ نیک اور عقلمند شخص ہوں اور مسیح ابن مریم اس کے آخر در میں ہوں۔یہ روایت معتبر شیعہ لٹریچر میں بیان ہوئی ہے اور شیعہ لٹریچر میں اُمت محمدیہ کے خلفاء کی مشابہت امت موسوی کے خلفاء سے ضروری تسلیم کی گئی ہے۔(نور الانوار صفحہ ۵۶) موسوی سلسلہ کے بارہ خاص خلفاء کے بعد چودھویں صدی کے سر پر مسیح ابن مریم آئے۔اُمت محمدیہ کے آخر میں آنے والے کا نام بھی مسیح ابن مریم رکھا گیا ہے اور اُس کی آمد بھی بارہ سُعداء کے بعد بیان ہوئی ہے۔جس سے ظاہر ہے کہ امت محمدیہ کا مسیح ابن مریم یعنی امام مہدی علیہ السلام بھی چودھویں صدی کے سر پر آنا مقدر تھا۔۵۔صاحب 'دبستانِ مذاہب مطبوعه ۱۳۲۴ هجری فرقہ اسمعیلیہ کے عقائد کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں: و گفته اند مهدی آخر الزماں عبارت از محمد بن عبد الله است و از مخبر صادق روایت کنند که فرمود على رأس آلْفٍ وَ ثَلَكِ مِائَةٍ تَطْلُعُ الشَّمْسُ مِنْ 66 مَغْرِبها - گویند لفظ شمس در ایں حدیث کنایه از محمد بن عبد الله است۔“ دبستان مذاهب فارسی صفحه ۳۵۵ از جناب دوست محمد خان) یعنی کہتے ہیں کہ مہدی آخر الزمان کی تعبیر محمد بن عبد اللہ سے ہے۔اور مخبر صادق سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : تیرھویں صدی پر سورج مغرب سے طلوع کرے