ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 31
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب ایک ہزار دوسو چالیس سال گزر جائیں گے تو اللہ تعالیٰ مہدی کو مبعوث فرمائے گا۔إِنَّ اللهَ يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى رَأْسِ كُلِّ مِائَةِ سَنَةٍ مَنْ تُجَدِّدُ لَهَا دِينَهَا ( مشکوۃ مطبع نظامی دہلی صفحه ۱۴ کتاب العلم و ابو داؤد جلد ۲ صفحه ۲۱۲ کتاب الملاحم باب ما يذكر في قرن المائة مطبع نولکشور ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کہ اللہ تعالیٰ اس اُمت کے لئے ہرصدی کے سر پر مجد دین مبعوث کرتا رہے گا۔تیرہ صدیوں کے مجددین کی کئی فہرستیں شائع شدہ ہیں۔اس حدیث کے مطابق علماء امت یقین رکھتے تھے کہ چودھویں صدی کے سر پر آنے والے مجد دامام مہدی ہوں گے۔چنانچہ تیرہ صدیوں کے مجددین کی ایک فہرست دے کر حج الکرامہ میں لکھا ہے: بر سر مائنہ چہار دہم کہ دہ سال کامل آن را باقی است اگر ظہور مہدی علیہ ال نزول عیسی صورت گرفت پس ایشاں مجد دو مجتهد باشند السلام و نج الکرامه صفحه ۱۳۹ مطبوعه ۱۲۹۱ھ ) یعنی چودھویں صدی شروع ہونے میں دس سال باقی ہیں۔اگر اس میں مہدی عیسی کا ظہور ہو جائے تو وہی چودھویں صدی کے مجد دو مجتہد ہوں گے۔ه- رساله انجمن تائید اسلام بابت ماہ اپریل ۱۹۲۰ میں لکھا گیا: حدیثوں میں مریم و ابن مریم آیا ہے کہ وہ صدی کے سر پر آئے گا اور چودھویں صدی کا مجد د ہوگا۔