ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 30
سے لازمی مشابہ قرار دیا ہے۔گویا جس طرح وہ اپنے سلسلہ میں تیرھویں صدی گزرنے پر آیا۔اسی طرح مہدی یعنی امت محمدیہ کا مسیح بھی تیرھویں صدی ہجری گزرنے پر آئے گا۔۔وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوبِهَمُ “۔(سورة الجمعة ع١) یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بعد میں آنے والے ایسے لوگوں میں بھی مبعوث ہوئے ہیں جو ابھی صحابہ سے نہیں ملے۔بخاری شریف کتاب التفسیر میں ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو بعض صحابہ کے استفسار پر آنحضرت صلعم نے حضرت سلمان فارسی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر فرمایا کہ جب ایمان زمین سے اٹھ کر ثریا ستارے پر چلا جائے گا ، تب بنو فارس میں سے کوئی کھڑا ہو کر دوبارہ ایمان کو قائم کرے گا۔اس آیت کی مقدار بحساب جمل ۱۲۷۵ بنتے ہیں۔جس سے اشارہ ملتا ہے کہ آنے والا موعود تیرھویں صدی کے آخری حصہ میں ظاہر ہوگا۔(ب) احادیث نبویہ سے امام مہدی کے زمانہ کی تعیین : ا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "الأيات بعد اليأتني" (مشکوۃ مجتبائی صفحہ ۲۷۱ ، ابن ماجہ و مستدرک حاکم عن ابی قتاده) یعنی امام مہدی کی نشانیاں دو خاص صدیاں ( ہجرت نبوی کے بعد ہزار سال چھوڑ کر) گزرنے پر ظاہر ہوں گی۔نشانیوں کا ظاہر ہونا خود امام مہدی کے ظہور کی تعیین ہے۔یعنی تیرھویں صدی ہجری گزرنے پر۔۲ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا مَضَتْ أَلْفُ وَمِأْتَانِ 66 وَارْبَعُونَ سَنَةً يَبْعَثُ اللَّهُ الْمَهْدِيَّ “ (النجم الثاقب جلد ۲ صفحه ۲۰۹) ۴۳۰