ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 29
نور الحسن خان صاحب نواب صدیق حسن خان صاحب اور علامہ اقبال کے بقول یہ کیفیت یہودو نصاری پیدا ہوگئی جسے دیکھتے ہوئے علامہ نے کہا وضع میں تم ہو نصاری تو حمدن میں ہنود یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود - إِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُوْلًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًاه (المزمل ع ١ ) کہ اے لوگو! ہم نے تمہاری طرف ایک ایسا رسول بھیجا ہے جو تم پر نگران ہے اسی طرح جس طرح فرعون کی طرف رسول بھیجا تھا۔گو یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مثیل موسی ہیں اس لئے موسوی سلسلہ کی طرح محمدی سلسلہ میں بھی تیرھویں صدی گزرنے پر مسیح موعود (امام مہدی کا آنا ضروری تھا۔۵ - وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَتَهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ (سورۃ النورع ۷ ) یعنی اللہ تعالیٰ نے اعمالِ صالحہ بجالانے والے مومنوں سے وعدہ کر رکھا ہے کہ انہیں زمین میں ضرور خلیفہ بنائے گا جس طرح کہ اُن سے پہلے لوگوں کو خلیفہ بنایا۔اس آیت کو بیان کر کے حضرت علی بن حسین نے فرمایا کہ: نَزَلَتْ فِي الْمَهْدِي کہ یہ آیت امام مہدی کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔اسی طرح ابو عبد اللہ سے مروی ہے کہ مہدی اور اُس کی جماعت مراد ہے۔(بحار الانوار جلد ۱۳ صفحه ۱۳) مهدی، مسیح موعود ہی کا دوسرا نام ہے اور اس آیت میں اس کا آنا خدا تعالیٰ نے پہلے مسیح (۲۹