ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 10
نَزَلَتْ فِي الْقَائِمِ مِنْ الِ مُحَمَّدٍ “ " کہ یہ آیت القائِم کے متعلق نازل ہوئی ہے۔(د) ایک اور معتبر شیعہ کتاب غایۃ المقصو دجلد ۲ صفحہ ۱۲۳ میں ہے:۔مراد از رسول در بین جا امام مهدی موعود است کہ اس آیت میں رسول سے مراد امام مهدی موعود ہیں۔مسیح اور مہدی احادیث و روایات میں آنے والے موعود کے مختلف صفات کے لحاظ سے کئی نام بیان ہوئے ہیں۔لیکن زیادہ تر دو نام مسیح اور مہندی مذکور ہیں۔از روئے احادیث یہ بھی واضح ہے کہ مسیح اور مہدی ایک ہی وجود کے دو نام ہیں۔(۱) ایک حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔وَلَا الْمَهْدِيُّ إِلَّا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ 66 کہ سوائے عیسی ابن مریم کے اور کوئی المہدی نہیں۔( ابن ماجہ باب شدة الزمان صفحہ ۲۵۷ مصری۔کنز العمال جلد ۷ صفحہ ۱۵۶) (۲) ایک حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صاف لفظوں میں موعود بھیلی ابن مریم کو امام مہدی قرار دیتے ہوئے فرمایا:۔"يُوشِكُ مَنْ عَاشَ مِنْكُمْ أَنْ يَلْقَى عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ إِمَامًا مَهْدِيا۔یعنی قریب ہے کہ تم میں سے جو زندہ ہو عیسی ابن مریم سے ملاقات کرے اس کے امام مہدی ہونے کی حالت میں۔( مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحہ ۴۱۱ مصری) (1• }