ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 11
(۳) شیعہ حضرات کی کتاب بحار الانوار میں حضرت ابوالڈ رداء کی روایت " اشبهُ النَّاسِ بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ “ کہ مہدی سب لوگوں سے بڑھ کر عیسی ابن مریم کے مشابہ ہوگا۔نزول کا مفہوم ہے: احادیث میں عیسی ابن مریم کی آمد کے لئے لفظ ”نُزُول“ استعمال ہوا ہے جس سے بعض لوگوں نے یہ سمجھا کہ شاید وہ آسمان سے نازل ہوں گے۔حالانکہ اس طرح کوئی نازل نہیں ہوا کرتا بلکہ کسی گزرے ہوئے بزرگ کا نزول اگر ممکن ہے تو محض بروزی وظلی رنگ میں۔۔امام سراج الدین ابن الوردی اپنی کتاب خریدة العجائب وفريدة الرغائب کے صفحہ ۲۱۴ پر لکھتے ہیں :۔وَقَالَتْ فِرْقَةٌ مِنْ نُزُولِ عِيسَى خُرُوجُ رَجُلٍ يَشْبَهُ عِيسَى في الْفَضْلِ وَالشَّرْفِ كَمَا يُقَالُ لِلرَّجُلِ الْخَيْرِ مَلَكَ وَلِلشَّرِ يُرِ شَيْطَانٌ تَشْبِيْهَا بِهِمَا وَلا يُرَادُ الْأَعْيانُ۔یعنی ایک گروہ نے کہا کہ نزول عیسی سے ایک ایسے آدمی کا ظہور مراد ہے جو فضل وشرف میں حضرت عیسی کے مشابہ ہو۔جیسے کہ ایک نیک آدمی کو فرشتہ اور شریر آدمی کو شیطان کہہ دیتے ہیں مگر اس سے فرشتہ اور شیطان کی ذات مراد نہیں ہوتی۔۔اسی طرح شیخ المشائخ جناب محمد اکرم صابری اپنی کتاب ”اقتباس الانوار کے صفحہ ۵۲ پر لکھتے ہیں :۔روحانیت کمل گاہے برار باب ریاضت چناں تصرف سے نماید کہ فاعل افعالِ { "" }