واقعات صحیحہ

by Other Authors

Page 47 of 142

واقعات صحیحہ — Page 47

۴۷ اشتہار کے مقابل پر جو پنا اس دعوت کی ہے۔پیر مہر علی شاہ صاحب کا اشتہار لکھ دیتے ہیں ناظرین خود فیصلہ کر لیں کہ آیا اُن کا جواب نیک نیتی اور حق پڑ رہی کی راہ سے ہے یا شطرنج کے کھیلنے والے کی طرح صرف ایک چال ہے۔والسلام علی من اتبع الہدے'۔المشتہر خاکسار مرزا غلام احمد قادیان - ۲۵ / اگست ۱۹۰۰ء نوٹ :۔چونکہ دونوں اشتہار ہم اس کتاب میں اوپر درج کر آئے ہیں اس واسطے اُن کے دہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔جب اس پر بھی گولڑوی کی مہر سکوت نہ ٹوٹی اور آٹھم کی طرح باوجود لوگوں کے اُکسانے اور بہت کچھ زور لگانے کے اُس کو ہرگز جرات نہ ہوئی کہ یہ الفاظ منہ سے نکال سکے کہ مجھے مرزا صاحب کے ساتھ مقابلہ بالتفسیر منظور ہے تب حضرت اقدس کی طرف سے ایک اشتہار مؤرخہ ۲۸ /اگست ۱۹۰۰ء جس میں گولڑوی کے منشاء کے مطابق حضرت نے منظور فرمایا کہ ہم ایک مجلس میں کھڑے ہو کر اپنے دعاوی کے متعلق ایک تقریر کرتے ہیں۔پھر پیر گولڑوی اُس کا جواب دیں۔قادیان سے چھپ کر یہاں آیا۔مگر چونکہ اس وقت پیر گولڑوی اس خوف سے مبادا کہ ہم کو لوگ جمعہ کے دن کچھ تقریر کرنے کے واسطے مجبور کریں اور اس مکر وفریب سے جو عزت و شہرت بن گئی ہے وہ خاک میں مل جاوے جمعہ سے پہلے ہی یہاں سے فرار ہو گئے تھے اس واسطے وہ اشتہار بذریعہ رجسٹری ان کو روانہ کیا گیا۔مگر اُن پر ایسا رعب پڑا ہوا تھا کہ اُس رجسٹری کے لینے سے بھی اُنہوں نے انکار کیا۔اس جگہ ہم اپنا خط بنام پیر گولڑ وی جو اُس وقت شائع کیا گیا تھا اور حضرت اقدس مرزا صاحب کا اشتہار نقل کر دیتے ہیں۔