واقعات صحیحہ

by Other Authors

Page 37 of 142

واقعات صحیحہ — Page 37

۳۷ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم حضرت مرزا صاحب کے بالمقابل تفسیر القرآن کے لکھنے سے پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی کا انکار و فرار علی وَلَا تَلْبِسُوا الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَ تَكْتُمُوا الْحَقَّ وَ اَنْتُمْ تَعْلَمُونَ (البقره: 43) ترجمہ :۔اس طرح کی جھوٹی باتیں نہ بناؤ کہ حق کا پہچانا لوگوں کو مشکل ہو جائے۔اور اس طرح حق کو نہ چھپاؤ۔کیونکہ اصل میں تم سب کچھ جانتے ہو۔اللہ تعالیٰ نے جب رحمۃ للعالمین سرور انبیاء حضرت محمد مصطفیٰ علیہ الف الف صلوة والسلام کو نبی آخر الزمان بنایا تو علمائے یہود آپ کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ اگر تم خدا کی طرف سے ہو تو ایسا ہو کہ توریت کی طرح تم پر لکھا لکھا یا قرآن شریف یک دفعہ نازل ہو جائے۔ایسا سوال کرنے میں اُن کا فروں نے یہ شرارت سوچی تھی کہ اگر ایسا نہ کریں گے تو ہم لوگوں میں شور مچائیں گے کہ دیکھو ایک معجزہ مانگا تھا۔وہ بھی نہیں دکھا سکتے۔اور اگر انہوں نے ایسا کر دکھایا تو ہم کہیں گے کہ (نعوذ باللہ ) یہ کا ذب ہیں۔کیونکہ توریت میں نبی آخر الزمان کے متعلق یہ پیشگوئی تھی کہ آنحضرت ﷺ پر قرآن شریف رفتہ رفتہ نازل ہو گا۔اس قسم کے فریب خدا کے برگزیدہ لوگوں کے مقابلہ میں لکھے پڑھے مکذبین ہمیشہ کیا کرتے ہیں۔امامنا ومرشد نا حضرت مسیح موعود و مہدی معہود مرزا غلام احمد صاحب نے مطابق الہام الہی اپنی کتاب انجام آتھم میں بھی یہ بات شائع کر دی تھی کہ اب آئندہ ہم کسی مولوی سے مباحثہ نہیں کریں گے۔کیونکہ مباحثات بہت ہو چکے اور متنازعہ فیہ مسائل میں کتا ہیں بہت لکھی جا چکی ہیں۔اور کتاب مذکور پیر مہر علیشاہ صاحب کی خدمت میں بھی روانہ کی گئی تھی۔کیونکہ اُس میں پیر صاحب موصوف کو بھی مباہلہ کے لئے بلایا گیا تھا۔جس کے جواب میں پیر صاحب نے خاموشی اختیار کر کے مباہلہ سے اپنا انکار و فرار ثابت کیا تھا۔خیر