واقعات صحیحہ

by Other Authors

Page 36 of 142

واقعات صحیحہ — Page 36

۳۶ لگاتے ہیں ان کی اصلیت کیا ہے۔وقس علیٰ ہذا۔اور ہم دعوی سے کہتے ہیں کہ یہ عبارتیں ان صفحوں میں سے پیر صاحب یا ان کے مرید مولوی غازی یا محمد دین ہرگز نہیں دکھا سکتے۔اور جب یہ حال ہے تو پبلک خود اندازہ کر لے کہ ہمارے مخالف کس راہ کے منازل میں مشق کر رہے ہیں صداقت کے راہ میں یا کذب کے راہ میں پیر صاحب لاہور میں جب قادیان اور لاہور سے اس قسم کے اشتہارات نکلے اور پیر صاحب کو یقین ہو گیا کہ حضرت مرزا صاحب اپنے اُس معاہدہ پر پختہ ہیں جو وہ انجام آتھم میں کر چکے ہیں کہ ہم اب مباحثات ان لوگوں سے نہیں کیا کریں گے اور پیر صاحب نے دیکھا کہ اب تو مرزا صاحب تشریف لائیں گے نہیں اور پبلک کو دھوکا دینے کا عمدہ موقعہ ہے تو آپ جھٹ اپنے سرحدی اور سرحدی مزاج مریدوں کو ساتھ لے کر ۲۴۔تاریخ اگست ۱۹۰۰ ء کو لاہور میں آ پہنچے۔آتے ہی ملا جعفر زٹلی کے بیٹے نے آپ کو ایڈریس دیا۔اور پیر صاحب کے مریدوں نے اشتہار دے دیا کہ پیر صاحب بغرض مباحثہ آگئے ہیں اور تمام شرائط مرزا صاحب کے انہوں نے منظور کر لیے ہیں۔اس پر لاہوری خادمان حضرت مسیح کی طرف سے تیسرا اشتہار نکلا کہ اگر پیر صاحب ہمیں اطلاع دیں کہ انہوں نے حضرت مرزا صاحب کے تمام شرائط منظور کر لئے ہیں۔تو مرزا صاحب اب بھی یہاں آجاویں گے۔مگر اُس کے جواب میں بھی صدائے برنخواست۔وہ اشتہار بعینہ ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔