واقعات صحیحہ

by Other Authors

Page 25 of 142

واقعات صحیحہ — Page 25

۲۵ اشتہار کی چند ایک عبارتیں نقل کر دیتے ہیں پبلک خود اندازہ کر لے کہ ایسے اشتہار دینے میں پیر صاحب اور اُن کے مریدوں کی کیا نیت تھی۔ا۔صفحہ ۶۔بھلا یہ تو فرما دیجئے گا کہ اس قدر کثیر جماعت علماء کی جمع ہو کر کیا کرے گی۔صبح سے شام تک بے آب و دانہ بیٹھ کر دیکھتی رہے گی کہ کس کا قلم زور سے چلتا ہے اور وہ کون کون سی دلچسپی ہے جس کے واسطے اور کون سا اور اہم علم ہے جس کی شہادت کے لئے آپ اس قدر علماء کو بصورت حاضری پیر صاحب طلب کرتے ہیں۔۲۔صفحہ ۳/۱۲ء مگر شرط یہ ہے کہ قبل از بحث تحریری مذکورہ مجوزہ مرزا صاحب ایک بحث تقریری دعوی مسیحیت و مهدویت وغیرہ عقائد مرزا صاحب پر جو تعداد میں تخمیناً ۱۳۶ کے قریب ہیں اور ان کے الہامی کتب میں درج ہیں بپابندی امور ذیل ہو جائے۔(الف) تعیین و تقر ر سوالات حضرت پیر صاحب کا منصب ہوگا۔(ب) بحث تقریری بحث تحریری سے اول ہو گی اگر ایک روز میں ختم نہ ہو گی تو دوسرے اور تیسرے روز تک جاری رہے گی۔(ج) جو شخص بحث میں مغلوب ہوگا اس کو بیعت تو بہ کرنا لازمی ہوگا۔(1) چونکہ احتمال ہے کہ ایک شخص مغلوب بھی ہو جاوے اور پھر بھی تو بہ نہ کرے شخص۔اس لئے فریقین ایک ایک معتبر ضمانت صدا را صدار/ ہزار روپے کی دے دیوہیں۔(ه) مرزا صاحب یہ بھی لکھ دیں کہ اس بحث کے وقت یا دوران زمانہ بحث میں اگر کوئی الہام اس قسم کا ان کو ہو جاوے جو مبدل یا ناسخ شرائط بحث و مباحثہ ہو یا مرزا صاحب کو کوئی تار اس مضمون کا آجاوے کہ گھر میں کوئی بیمار ہے یا اور کوئی ہمچو قسم خط پیام وغیرہ آ جاوے تو مرزا صاحب بحث و مباحثہ کو حسب شرائط مقررہ حال پورا کر دیں گے اور اُس الهام تارخط پیام وغیرہ پر کار بند نہ ہوں گے اگر مرزا صاحب اب میدان میں تشریف نہ لائے اور اس مباحثہ سے منہ پھیر کر اس میں کوئی حیلہ و حجت کریں گے یا اب شرائط میں کسی قسم کی کوئی پیچیدگی پیدا کر دیں گے جس سے اس معاملہ کا وقوع غیر اغلب ہو جاوے تو پھر سمجھا جاوے گا اور اُس کا نتیجہ فطری طور پر یہ ہوگا کہ مرزا صاحب کی الہی طاقت (وہی خدائے عاجی والی ) مغلوب ہوگئی۔( تم کلامہ )