واقعات صحیحہ

by Other Authors

Page 13 of 142

واقعات صحیحہ — Page 13

بعلم الباری او بعلم الرسول صلعم۔اور تفسیر بغیر حصول علوم مشروط التفسیر اور تفسیر مقر ر لامذہب جس میں مذہب کو اصل اور تفسیر کو تابع قرار دیا ہے۔اور تفسیر علی القطع یعنی مراد حق سبحانہ کی قطعی طور پر یہی ہے بغیر ذلیل کے۔اور تفسیر بالہوئی یہ سب منہی عنہ کے اقسام ہیں۔تفاسیر ثقات متداولہ بین اہل السنتہ تفسیر بالرائے باقسامہ الخمسہ ہے پاک ہیں۔متشابہہ مختص بعلم الباری اور بعلم الرسول صلعم ہیں تو ہم بغیر انه من عند اللہ کچھ کہ نہیں سکتے۔اور وہ متشابہ جس میں خوض کرنے کے ہم مجاز ہیں آپ اُس کو قدر مشترک بین الجمل والمول سے پہچان سکتے ہیں یعنی جس میں دلالت على احد المعنین راجح نہ ہو۔مگر یہ بھی خیال رہے کہ بعد اقامت دلیل منفرد کے مرجوح سے راجح بلکہ قطعی الدلالہ ہو جاتا ہے۔جواب نمبر (12) تصحیح احادیث روات کو دیکھ کر آج کل آپ اور ہم بغیر نقل جرح و تعدیل عن السلف نہیں کر سکتے آپ (لا مہدی الا عیسے ) کے معنے کو بھی غور فرمانا مبادا کہ بعد تصحیح کچھ اور ہی نکلے۔بعد اس کے معروض خدمت عالیہ یہ ہے کہ آپ فرماتے ہیں (صوفیوں کے مشرب سے ذرہ جھلک بھی نہ دی سبحان اللہ میں نے بارہا سنا کہ جناب فتوحات مکیہ کے غواص ہیں الخ) غریب نواز فیوضات مدينه على صاحبها الصلواة والسلام نے جو منشا ہیں فتوحات مکیہ کے لئے آپ کے سامنے کیا وقعت اور قدر پائی کہ میں قول شیخ اکبر قدس سرہ کو پیش کرتا۔کیا سینکڑوں احادیث صحیحہ کائی نہیں گئیں اگر اس نیاز مند کا قول تعصبی طور پر سمجھا جاوے تو کیا مرزا صاحب کا الہام ازالہ اوہام کے صفحہ ۷۶ پر بقلم باریک شہادت اس قطع و برید پر نہیں دے رہا۔مرزا صاحب کے عبادت خانہ میں آمد و رفت والے علماء بغیر آپ کے یا اتباع آپ کے کون ہیں دوسرے علماء بیچارے تو اپنے اپنے وطن اور جگہ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔مگر افسوس کہ مرزا صاحب نے تعبیر اس الہام میں بھی علماء مخالفین ہی کو الزام لگایا باوجود اس کے کہ صریح طور پر لفظ ( میری عبادت گاہ) کا الہامی کلام میں موجود ہے۔آپ اس صفحہ میں ذرا ملاحظہ فرما دیں کہ (اور چوہوں کی طرح میرے نبی کی حدیثوں کو کتر رہے ہیں ) موجود ہے یا نہیں۔اب فرمائیے کہ تصدیق الہام ہذا کی تکذیب آپ کی تکذیب الہام کے موجب تخریب